سرورقفلمی دنیا

الو ارجن اروشی روتیلا یا سنی لیون میں سے کسی ایک کے ساتھ ڈانس فلور پر دھوم مچائیں گے

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) الوارجن کی پشپا (pushpa) کئی وجوہات کی بنا پر نہ صرف #تلگو #فلم انڈسٹری بلکہ ماضی قریب میں ہندوستانی سنیما کی سب سے زیادہ انتطار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے جس کا ہندوستانی فلم شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے جس کی وجہ فلم کا پلاٹ ، بیک گراؤنڈ میوزک ، سیٹنگ ، کیمرہ ورک ، #الوارجن  Allu Arjun کا اوتار ، ان کی فلم میں ہیروئین #رشمیکا مندنا Rashmika Mandanna ، فہد فیصل بطور ویلن اور بہت کچھ ہے جس کی وجہ سے شائقین بہت پرجوش ہیں۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

اب پشپا کے بارے میں تازہ ترین پیش رفت جو فلم کے انتظار کو ناقابل برداشت بنانے کی ایک وجہ ہے۔ تلگو فلم #انڈسٹری کے ایک باوثوق ذرائع مطلع کیا ہے کہ پشپا کے بنانے والے فلم کے لیے ایک خصوصی ڈانس نمبر کی شوٹنگ کے خواہاں ہیں اور الو ارجن نے اس کی منظوری دے دی ہے۔ تاہم یہ صرف شروعات ہے۔

 اس ڈانس نمبر میں فلم کی ہیروئن رشمیکا مندنا نہیں ہیں ، جو سوپر اسٹار الو ارجن کے ساتھ گانے میں نظر آئیں گی ، بلکہ ایک سوپر بالی ووڈ اداکارہ ہوگی جوکہ ڈانس فلور پر دھوم مچائے گی جو اپنے بولڈ اوتار اور ڈانس فلور پر دھوم مچانے کے لیے مشہور ہیں۔ پشپا: دی رائز (فلم کا پہلا حصہ ، یہ دو مختلف حصوں جیسے کہ باہوبلی اور کے جی ایف کی طرح ریلیز ہوگی) نے شاید سنی #لیون یا اروشی روتیلا سے #ڈانس نمبر سے رابطہ کیا ہوگا۔

الو ارجن اروشی روتیلا یا سنی لیون میں سے کسی ایک کے ساتھ ڈانس فلور پر دھوم مچائیں گے۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ حالیہ برسوں اور خاص کر باہو بلی ، کے جی ایف اور ماسٹرس جو کہ خالص جنوبی ہندوستان کی فلمیں ہیں انہیں بالی ووڈ اور ہندی بولنے والے فلم شائقین کیلئے ہندی میں بھی ریلیز کیا گیا تھا جسے شمالی ہندوستان کے عوام نے کافی پسند کیا یہ ہی وجہ ہے کہ اب پشپا کو بھی باہو بالی کی طرح دو حصوں میں ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button