بین ریاستی خبریںسرورق

امانت اللہ خان کو 14 دن عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا

ای ڈی نے عدالت سے کہا کہ اگر رہا کیا جاتا ہے تو امانت اللہ خان گواہوں کو متاثر کر سکتا ہے

نئی دہلی،۹؍ستمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) دہلی کی ایک عدالت نے پیر کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو منی لانڈرنگ کیس میں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ خصوصی جج راکیش سیال نے کہا کہ امانت اللہ خان 23ستمبر تک عدالتی حراست میں رہیں گے۔جج نے یہ حکم انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے عدالت کو بتانے کے بعد دیا کہ ملزم کو اس وقت مزید حراست میں رکھنے کی ضرورت نہیں تھی اور اسے عدالتی تحویل میں بھیجنے کی درخواست کی۔ امانت اللہ خان کو پہلے دی گئی ای ڈی کی سات دن کی تحویل کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

ای ڈی نے عدالت سے کہا کہ اگر رہا کیا جاتا ہے تو امانت اللہ خان گواہوں کو متاثر کر سکتا ہے اور تفتیش میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے۔ ایجنسی نے عدالت کو مزید بتایا کہ خان نے اپنے پہلے ریمانڈ کی مدت کے دوران عدم تعاون کیا۔ اس دوران خان کے وکیل نے ای ڈی کی درخواست کی مخالفت کی اور عدالت سے اپنے مو?کل کو رہا کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ جج ان پر کوئی بھی شرط عائد کر سکتا ہے۔واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبللی امانت اللہ خان کو 2 ستمبر کو منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (PMLA) کے دفعات کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ ای ڈی نے یہاں ان کی اوکھلا رہائش گاہ پر تلاشی لی تھی۔ ایجنسی نے عدالت کو بتایا تھا کہ تلاشی کے دوران امانت اللہ خان سے کچھ سوالات کیے گئے تھے لیکن وہ ”بتانے سے قاصر” رہے اور اس لیے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button