بین ریاستی خبریں

امریندر سنگھ نے نئی سیاسی پارٹی کااعلان کیا،سونیاگاندھی کوباضابطہ استعفیٰ بھیجا

نئی دہلی 2نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ Amarinder Singh نے ریاست میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل ایک نئی پارٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے پارٹی کا نام پنجاب لوک کانگریس رکھاہے۔اس سے قبل آج انہوں نے باضابطہ طور پر کانگریس سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی سربراہ سونیا گاندھی کو بھیج دیا ہے۔

سونیا گاندھی کو بھیجے گئے استعفیٰ میں کپتان نے کانگریس سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا سمیت پارٹی پر کئی سنگین الزامات لگائے ہیں۔ اپنے خط میں انہوں نے پنجاب کے کانگریس لیڈر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھوپر سنگین الزامات لگائے ہیں۔

سدھو کو ایک غیر مستحکم آدمی اور پاکستان کے لیے نرم بتاتے ہوئے کپتان نے لکھاہے کہ راہل گاندھی اورپرینکا گاندھی واڈرانے ان (سدھو) کی سرپرستی کی۔ اورکہاہے کہ سونیا گاندھی نے اس سب پر آنکھیں بندکر لیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button