بین الاقوامی خبریںدلچسپ خبریں

  ایمیزون کمپنی کا ٹاورعراق میں تاریخی مینار کے ڈیزائن  کی نقل 

نیویارک،24اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) امریکہ میںArlington کاؤنٹی بورڈ نے کل ہفتے کے روز ریاست ورجینیا کے شمال میں امازون کمپنی کے دوسرے صدر دفتر کے لیے منفرد ڈیزائن کے ٹاور کے منصوبے کی منظوری دے دی۔
یہ ٹاور پیچ دار ہو گا اور اس کے ڈیزائن کا منصوبہ امازون کمپنی نے رواں سال فروری میں پیش کیا تھا۔امازون کمپنی نے اپنی درخواست میں مذکورہ ٹاور کو اپنی نوعیت کا منفرد قرار دیا تھا۔
تاہم ایسا نہیں ہے کیوں کہ اس ٹاور کا ڈیزائن عراق میں سامراء میں تاریخی مسجد کے مینار (الملویۃ) کے ڈیزائن سے لیا گیا ہے۔ یہ مینار 52 میٹر بلند ہے جس کو عباسی خلیفہ المتوکل باللہ نے سامراء شہر میں 851میں تعمیر کی گئی مسجد ’الجامع‘ کے لیے بنوایا تھا۔
امیزون کے ٹاور کی بلندی 106 میٹر ہو گی۔امازون کے دوسرے صدر دفتر کی عمارت کی تعمیر 2025 میں مکمل ہونا متوقع ہے۔ اس پر 2.5 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ اس صدر دفتر میں 25 ہزار ملازمین اور کارکنان بھرتی ہوں گے۔امازون نے اس عمارت کی تعارفی ویڈیو میں بتایا ہے کہ یہ لوگوں کے فطرت کے ساتھ رابطے میں معاون ثابت ہو گی۔
جہاں تک عراق میں الملویہ کا تعلق ہے تو اسے فن تعمیر کے ماہر دلیل بن یعقوب نے ڈیزائن کیا تھا۔ اس نے عباسی خلفاء کے لیے کئی محلوں کو ڈیزائن کیا۔
کہا جاتا ہے کہ عباسی دور میں لوگ نماز کے اوقات کے تعین کے لیے مؤذن کی اذان کی آواز سے زیادہ اس کی رویت پر اعتماد کرتے تھے۔ یہ مینار بلند ہونے کی وجہ سے اس کی اذان کی آواز دُور تک پہنچتی تھی ۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button