تلنگانہ کی خبریں

Ambitious Education کی جانب سے نکہت فاطمہ کو بہترین کارکردگی ایوارڈ

Ambitious Education کی جانب سے نکہت فاطمہ کو بہترین کارکردگی ایوارڈ

کریم نگر: (اردودنیا.اِن)2021 Ambitious Education نامی تنظیم کی جانب سے کریم نگر کی ہونہار نکہت فاطمہ دختر محمد خلیل الدین ریاض کو کمپیوٹر سائنس کی تدریس میں ماہرانہ تدریس کو پیش نظر رکھتے ہوئے excellence award سے نوازا گیا۔

حیدرآباد میں واقع منوہر ہوٹل Ambitious career counselor تنظیم کی جانب سے منعقدہ تقریب میں Alphores women’s ڈگری و پی جی کالج کی شعبہ کمپیوٹر سائنس کی ماہر لکچرر نکہت فاطمہ کی کافی ستائش کی اور انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

کریم نگر کی سرکردہ شخصیات صدر مسلم گریجویٹس اسوسیشن مصطفٰی علی انصاری۔ سینیر جرنلسٹ نثار احمد پروانہ ۔ قاضی محمد افتخارالدین صدر ایم پی جے کر یم نگر۔ نمایندہ اعتماد حافظ صادق علی احمد ۔ عبدالقادر ارشد چیرمین ہیومور گروپ اور زبیر احمد نے نکہت فاطمہ کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button