امیشا پاٹل پر دھوکہ دہی کا الزام ، عدالتی کارروائی کا سامنا
’کہو نہ پیار ہے‘ ساوتھ میں ’بدری‘ جیسی بلاک بسٹر فلم سے شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ امیشا پاٹل کو چیک باؤنس ہونے اور فراڈ کیس میں عدالتی کارروائی کا سامنا ہے، اس حوالے سے شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا ہے کہ امیشا نے اسکے ساتھ ڈھائی کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے۔
ڈھائی کروڑ روپے فراڈ کا الزام
درخواست دہندہ اجے کمار سنگھ نامی فلم پروڈیوسر و تاجر نے ریاست جھاڑکھنڈ کی ہائی کورٹ میں امیشا کے خلاف کیس داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیشا نے اسے 2017 میں اس بات پر راضی کیا کہ وہ امیشا کے پروڈکشن ہاؤس میں تیار ہونے والی فلم کے لیے سرمایہ کاری کرے۔
جس پر اس نے امیشا کے اکاؤنٹ میں ڈھائی کروڑ روپے منتقل کیے، لیکن بعد میں امیشا نے نہ صرف فلم بنانے سے انکار کیا بلکہ رقم لوٹانے میں بھی ناکام رہی۔






