امریکہ: 6 سالہ بچے نے اسکول میں ٹیچر کو گولی ماردی
امریکہ میں ایک 6 سال کے بچے نے اپنے ہی اسکول میں فائرنگ کرکے ٹیچر کو..
نیویارک ،7جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) امریکہ میں ایک 6 سال کے بچے نے اپنے ہی اسکول میں فائرنگ کرکے ٹیچر کو زخمی کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ نیوپورٹ نیوز، ورجینیا کے ایک ایلی منٹری اسکول میں جمعہ کے روز ایک چھ سالہ لڑکے نے ٹیچر کو زخمی کر دیا۔پولیس چیف سٹیو ڈریو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ٹیچر کی عمر 30 سال ہے۔ ہسپتال میں ٹیچر کی حالت میں قدرے بہتری آئی تاہم اب بھی اس کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس نے واضح نہیں کیا کہ ایک 6 سال کے بچے نے پستول کیسے حاصل کرلی۔ پولیس نے کہا کہ سکول میں اگلی قطار میں موجود ایک کمرے میں جھگڑا ہوا اور گولی چلا دی گئی۔
ڈریو نے کہا کہ یہ کوئی حادثاتی فائرنگ نہیں تھی، میں جاننا چاہتا ہوں کہ یہ آتشیں اسلحہ کہاں سے آیا بچے کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے میں کوئی طالب علم زخمی نہیں ہوا۔اسی پریس کانفرنس میں سکول کے پرنسپل جارج پارکر نے سکولوں میں آتشیں اسلحے کو روکنے میں اساتذہ کی نااہلی پر افسوس کا اظہار کیااور کہا میں اس واقعہ پر حیران اور مایوس ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسکول میٹل ڈیٹیکٹر سے لیس ہیں، لیکن جمعہ کو ریچنک پرائمری سکول میں انہیں آن نہیں کیا گیا تھا۔



