بین الاقوامی خبریں

امریکہ کے چوہے نے لمبی عمر پا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

چھوٹا چوہا گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کا عمر رسیدہ ترین چوہا

نیویارک ،10فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سین ڈیاگو میں رہنے والا ایک چھوٹا چوہا گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کا عمر رسیدہ ترین چوہا ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیسیفک پاکٹ چوہا جس کا نام فلم اسٹار ٹریک کے اداکار پیٹرک اسٹیورٹ کے نام پر Pat رکھا گیا، کو بدھ کے روز گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے انسانوں کی رکھوالی میں زندہ رہنے والا معمر ترین چوہا قرار دیا گیا ہے۔پیٹ نامی اس چوہے کی عمر 9 سال اور 209 دن ہے۔ پیٹ افزائش نسل کے پروگرام کے تحت 14 جولائی 2013 کو سین ڈیاگو زو سفاری پارک میں پیدا ہوا تھا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سین ڈیاگو زو وائلڈ لائف الائنس کی جانب سے ٹویٹ میں چوہے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔

پیسیفک پاکٹ چوہے کا وزن تین پیسوں جتنا ہوتا ہے اور یہ شمالی امریکہ میں پائے جانے والے سب سے چھوٹے چوہے ہیں۔ پہلے یہ چوہے لاس اینجلس کے جنوب سے دریائے تیجوانا کی وادی تک کے علاقے میں پائے جاتے تھے، تاہم 1932 کے بعد ان کی آبادی میں شکار اور ماحول کی خرابی کے باعث بڑی کمی ہو گئی۔اس چوہے کی نسل کو 20 برسوں تک معدوم سمجھا جاتا رہا، تاہم 1994 میں ان کی ایک مرتبہ پھر سے نسل کو اورینج کاؤنٹی میں دریافت کیا گیا جو کہ بالکل الگ تھلگ رہ رہی تھی، تاہم ان کی نسل کو ابھی تک معدوم ہی قرار دیا جاتا رہا ہے۔پیسیفک پاکٹ چوہوں کی نئی پیداوار کو اورینج کاؤنٹی لاگونا کوسٹ وائلڈرنس پارک میں بڑھا گیا جہاں انسانی مدد کے بغیر چوہیوں نے افزائش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button