بین الاقوامی خبریں

شادی سے قبل خود کشی کرنے والی ٹی وی میزبان نے منگیترکے نام کیا پیغام چھوڑا؟

نیویارک، 2اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکی نیوز اینکر نینا پیچولکی Neena pacholke کی شادی سے ایک ماہ قبل خودکشی کی خبر سامنے آنے کے بعد امریکی عوامی حلقوں اور ان کے اہل خانہ میں حیرانی کی لہر دوڑ گئی۔ شادی سے قبل خود کشی کرنے والی نینا نے اپنے منگیترکے نام ایک پیغام بھی چھوڑا ہے جس میں ان دونوں کے تعلقات کا بھی پتہ چلتا ہے۔ وسکونسن نیوز اینکر نے خود کو گولی مارنے سے پہلے اپنی منگیتر کو ٹیکسٹ میںپیغام بھیجا۔اس سے پہلے کہ وہ ٹریگر کھینچتی 27 سالہ نوجوان خاتون نے اپنے منگیتر کائل ہاس کو ٹیکسٹ کیا ،میں تم سے محبت کرتی ہوں، اس کے باوجود کہ تم نے میرے ساتھ کیا کیا، مجھے افسوس ہے کہ میں وہی کروں گی جو مجھے کرنا ہے، اور ایسا میں کر سکتی ہوں۔ اب میں مزید درد برداشت نہیں کروں گی۔

امریکی اینکر کی موت اس کے منگیتر کائل ہاس سے شادی سے صرف چھ ہفتے قبل ہوئی، جو اس سے 11 سال بڑے دو بچوں کے طلاق یافتہ باپ ہیں۔اخبار ’ڈیلی میل‘ کے مطابق شادی کو چند ہفتے باقی تھے جب نینا کو خبر ملی کہ اس کے منگیترکا کسی اور خاتون کے ساتھ معاشقہ چل رہا ہے۔ اس کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئی۔اس کے علاوہ تفصیلات نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے تعلقات دو سالوں میں مسائل سے بھرے رہے ہیں اور شراب نوشی سے جڑے ہوئے تھے، جس کی وجہ سے نینا کی نفسیاتی حالت بگڑ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ 38 سالہ ہاس اپنی شادی سے سات ہفتے قبل پچولکی سے علیحدگی اختیار کرگئے تھے۔ وہ مینیسوٹا کا سفر کر رہے تھے کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ اپنے بچوں سے ملنے جا رہے تھے جب انہیں یہ تکلیف دہ ٹیکسٹ میسج موصول ہوا۔خبر ہے کہ نیوز 9 پر WAOW پروگرام کے اینکر نے 27 اگست کو بندوق اور گولی خرید ی، صرف 90 منٹ بعد اس نے خودکشی کر لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button