جموں، 4اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو کہا کہ مرکز گجر، بکروال اور پہاڑی برادریوں کو تحفظات فراہم کرنے کے لیے ایک کمیٹی کی سفارش پر عمل درآمد کرے گا۔ جموں و کشمیر کے راجوری میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہاکہ کوٹہ فوائد کی جانچ کے لیے قائم کردہ کمیٹی نے گجر، بکروال، پہاڑی برادریوں کے لیے ریزرویشن کی سفارش کی، ہم اسے نافذ کریں گے۔ راجوری میں ایک عام جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین برادریوںنے جموں و کشمیر پر 70 سال حکومت کی۔ جمہوریت صرف ان کے خاندانوں میں بنی تھی۔
تینوں خاندانوں نے جمہوریت اور جمہوریت کو نسلوں تک صرف حکمرانی کا مفہوم بنا رکھا تھا۔ مودی کا نعرہ ان لوگوں کو جواب ہے، جو کہتے تھے کہ آرٹیکل 370 ہٹایا گیا تو آگ لگے گی اور خون کی ندیاں بہیں گی، امت شاہ نے مزید کہا کہ آج کی ریلی اور آپ کے ’مودی-مودی‘ کی جے کاران لوگوں کا جواب ہیں،جنہوں نے کہا تھا کہ اگر 370اے کو منسوخ کیا جائے گا تو خون کی ہولیاں ہوں گی۔اگر آرٹیکل 370 اور 35اے کو نہ ہٹایا جاتا تو کیا قبائلیوں کو ریزرویشن ملنا ممکن تھا؟ اب ان کے ہٹانے سے اقلیتوں، دلتوں، قبائلیوں اور پہاڑیوں کو ان کے حقوق ملیں گے۔ 370اے کی منسوخی کے بعد ریزرویشن کے لیے عمل کو صاف کر دیا گیا ہے۔
جسٹس شرما کے کمیشن نے رپورٹ بھیجی ہے اور گجر، بکروال اور پہاڑی برادریوں کے لیے ریزرویشن کی سفارش کی ہے اور اسے جلد ہی دیا جائے گا۔وزیر داخلہ پہاڑی برادری کو شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) کا درجہ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ جموں و کشمیر کے راجوری، ہندواڑہ، پونچھ اور بارہمولہ میں پہاڑی لوگوں کی ایک بڑی آبادی ہے۔ جموں و کشمیر کے 5 اضلاع کی 10 اسمبلی سیٹوں پر اس برادری کے لوگوں کا اثر و رسوخ ہے۔
اس سے پہلے آج انہوں نے ویشنو دیوی مندر میں پوجا کی۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور مرکزی وزیر جتیندر سنگھ بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ وہ جموں میں مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہاں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ یہاں بی جے پی کے کئی لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔ 5 اکتوبر کو وہ سری نگر کے راج بھون میں ہونے والی میٹنگ میں جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ سری نگر اور بارہمولہ میں مختلف وفود سے بھی ملاقات کریں گے۔
خیال رہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد شاہ نے دوسری بار جموں و کشمیر کا دورہ کیا ہے جبکہ یہ ان کا جموں کا پہلا دورہ ہے۔ اس سے قبل اکتوبر 2021 میں وہ کشمیر کے دورے پر گئے تھے۔ امیت شاہ کا جموں کا دورہ 30 ستمبر کو طے تھا لیکن ان کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا تھا۔



