قومی خبریں

پورنیہ میں امت شاہ کا شو مکمل فلاپ ثابت ہوا : اوپیندر کشواہا

انھوں نے دعویٰ کیا کہ امت شاہ کو اپنی تقریر کے دوران بار بار لوگوں سے تالی بجانے اور جوش دکھانے کے لیے کہنے پر مجبور ہونا پڑا

پٹنہ ،24ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جنتا دل یو پارلیمانی بورڈ کے سربراہ اوپیندر کشواہا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بہار کے پورنیہ میں جمعہ کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ریلی میں شامل ہونے والے لوگوں میں کوئی جوش دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ امت شاہ کو اپنی تقریر کے دوران بار بار لوگوں سے تالی بجانے اور جوش دکھانے کے لیے کہنے پر مجبور ہونا پڑا۔وپیندر کشواہا نے کہا کہ ریلی میں آئے لوگ امت شاہ کی گزارش کے بعد ہی تالی بجا رہے تھے۔ یہ واضح طور سے ظاہر کرتا ہے کہ لوگوں کا بی جے پی کے تئیں کوئی کشش نہیں ہے۔ بہار کے لوگوں کو اب بھگوا پارٹی پر بھروسہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ بہار کے لوگ اب اسمارٹ ہو گئے ہیں اور وہ بی جے پی کے جھوٹ سے اچھی طرح واقف ہیں۔

جنتا دل یو ترجمان ابھشیک جھا نے بھی بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی ہم پر بھروسہ توڑنے کا الزام لگا رہی ہے، لیکن میں بی جے پی سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اس کے اتحادی ساتھی اسے کیوں چھوڑ رہے ہیں۔ ان کے پاس اپنے اتحادی ساتھیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کا نظریہ ہے۔ انھیں 2015 کے اسمبلی انتخاب کو نہیں بھولنا چاہیے۔ بہار میں جب پی ایم مودی نے ریاست بھر میں 42 ریلیاں کی تھیں اور صرف 53 اسمبلی سیٹیں جیتی تھیں۔ بہار ی عوام انہیں آئندہ انتخابات میں سبق سکھائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button