سرورقفلمی دنیا

امیتابھ بچن کا انکشاف، سرجری کے بعد آئی سی یو میں رہے، صحت یابی کو زندگی کا مشکل ترین مرحلہ قرار دے دیا

سرجری کے بعد آئی سی یو میں رہے، امیتابھ بچن نے صحت پر کیا بتایا؟

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی صحت کے حوالے سے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ حال ہی میں سرجری کے بعد کچھ وقت آئی سی یو میں زیر علاج رہے۔ 83 سالہ اداکار نے اپنے ذاتی بلاگ میں اسپتال میں داخل ہونے، کامیاب سرجری اور بعد ازاں گھر واپسی کے تجربے کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا، جس کے بعد ان کے چاہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

امیتابھ بچن نے اپنی بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ بہترین ڈاکٹروں اور طبی عملے کی نگرانی میں ان کی سرجری ہوئی، جس کے بعد انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ وہ اب گھر واپس آچکے ہیں، لیکن صحت یابی کا مرحلہ جسمانی، ذہنی اور عملی اعتبار سے ان کے لیے سب سے زیادہ مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کس بیماری کے باعث سرجری کرانا پڑی۔

اپنی تحریر میں امیتابھ بچن نے زندگی کی مشکلات اور ناکامیوں پر بھی فلسفیانہ انداز میں اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں بعض اوقات بڑے چیمپئنز کو بھی سخت آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن اصل کامیابی ان لوگوں کی ہوتی ہے جو ہمت نہیں ہارتے اور ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کچھ لوگ مشکلات سے نکل کر پہلے سے زیادہ مضبوط ہو جاتے ہیں، جبکہ بعض افراد ماضی کی کامیابیوں میں ہی کھوئے رہتے ہیں۔ ان کے مطابق ہر انسان اپنی زندگی کا راستہ خود منتخب کرتا ہے اور ہر فیصلے کی اپنی اہمیت ہوتی ہے۔

اپنی پوسٹ کے اختتام پر امیتابھ بچن نے مداحوں کو مثبت پیغام دیتے ہوئے لکھا، "خوش رہو، بس یہی سب سے اہم بات ہے۔” ان کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر لاکھوں مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں پیش کیں۔

83 برس کی عمر کے باوجود امیتابھ بچن آج بھی فلمی دنیا میں بھرپور انداز میں سرگرم ہیں۔ وہ اس وقت اپنی بلاک بسٹر فلم "کالکی 2898 اے ڈی” کے سیکوئل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں مختلف طبی مسائل کا سامنا کرنے کے باوجود انہوں نے فلموں، ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہیں، جسے ان کے مداح ان کی غیر معمولی قوتِ ارادی اور پیشہ ورانہ لگن کی مثال قرار دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button