فلمی دنیا

امیتابھ نے شادی کی 48ویں سالگرہ پر یادگار تصاویر شیئر کردیں

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) بالی ووڈ کے سپراسٹار امیتابھ بچن اوراداکارہ جیا بچن کی شادی کے 48 سال مکمل ہوگئے ہیں۔امیتابھ بچن اور جیا بچن کی جوڑی بالی ووڈ کی سب سے بے مثال جوڑیوں میں شمار ہے۔ امیتابھ اورجیا بچن 3 جون 1973 میں رشتہ ازداواج میں منسلک ہوگئے تھے۔ امیتابھ بچن کی شادی کی آج 48 ویں سالگرہ ہے۔

اس موقع پر بالی ووڈ سپر اسٹار نے شادی کی بعض نایاب تصاویر کو ترتیب سے اکٹھے کرکے انھیں اپنے پرستاروں اور چاہنے والوں کے لیے اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیا ہے۔ یہ تصویر امیتابھ بچن اورجیابچن کی شادی کی ہے۔تصویر شیئرکرتے ہوئے امیتابھ نے ایک پوسٹ بھی لکھاہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنی شادی کی سالگرہ پر مبارکباد دینے والے تمام افراد سے اظہار تشکر کیا ہے۔انہوں نے نےلکھا، ’’تین جون 1973، ہماری شادی کی سالگرہ پر مبارک باد دینے کے لئے آپ کا شکریہ

متعلقہ خبریں

Back to top button