قومی خبریں

امرت پال سنگھ کی بھیس بدل کر نیپال کے راستے پاکستان فرار ہونے کی کوشش، سیکورٹی سخت

پنجاب پولیس ابھی تک ’وارث پنجاب دے‘ تنظیم کے سربراہ اور خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی

نئی دہلی، 21مارچ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) پنجاب پولیس ابھی تک ’وارث پنجاب دے‘ تنظیم کے سربراہ اور خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس مسلسل امرت پال کو تلاش کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے امرت پال کے کپڑوں اور کچھ ہتھیاروں کے ساتھ ایک بریزا کار بھی ضبط کر لی ہے۔ اس سب کے درمیان خبر ہے کہ امرت پال پنجاب سے فرار ہو گیا ہے اور اب نیپال کے راستے پاکستان فرار ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس بھی الرٹ ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ نیپال اور پاکستان کی سرحد پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

ایس ایس بی اور بی ایس ایف کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ امرت پال اپنے کپڑے اور حلیہ بدل کر پنجاب سے فرار ہو گیا ہے۔پنجاب پولیس کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امرت پال اب بھیس بدل کر نیپال کے راستے پاکستان فرار ہونے کی تیاری کر رہا ہے۔ پنجاب پولیس کی اپیل پر مرکز نے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کو ہند-پاک سرحد سشستر سیما بال (ایس ایس بی) کو اور ہند-نیپال سرحد پر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔امرت پال سنگھ وارث پنجاب دے تنظیم کے سربراہ ہیں، جسے اداکار دیپ سدھو نے تشکیل دی تھی۔ دیپ سدھو کی گزشتہ سال فروری میں ایک سڑک حادثے میں موت ہو گئی تھی۔ دیپ سدھو لال قلعہ تشدد کا بھی ملزم تھا۔ دیپ سدھو کی موت کے بعد دبئی سے واپس آنے والے امرت پال سنگھ نے تنظیم کی ذمہ داری سنبھالی۔

امرت پال سنگھ کی تصاویر پنجاب پولیس نے کیں جاری، مختلف حلیے میں آیا نظر

پنجاب پولیس کی طرف سے جاری کی گئی تصاویر میں امرت پال سنگھ مختلف حلیے میں نظر آرہا ہے ۔پنجاب میں خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کے خلاف گزشتہ چار دنوں سے پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ اس دوران امرت پال سنگھ سے متعلق ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں وہ ٹول پلازہ پر کار کی اگلی سیٹ پر بھاگتا نظر آرہا ہے۔ پنجاب کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) سکھ چین سنگھ گل نے اس معاملے میں امرت پال سنگھ کی تصاویر جاری کی ہیں۔

اب تک 154 افراد کو گرفتار کرکے 2 رائفلوں سمیت 12 ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔ امرت پال کو ابھی تک گرفتار نہیں کیاجاسکاہے، اس کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔سکھ چین سنگھ گل نے ان ملزمان کے نام بھی جاری کیے جنہوں نے امرت پال سنگھ کو فرار ہونے میں مدد کی۔ ملزمان کے نام من پریت سنگھ، گرودیپ سنگھ، ہرپریت سنگھ اور گرپیش سنگھ ہیں۔ ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ اور پولیس حراست سے فرار ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔سکھ چین سنگھ گل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بھی افسران سے اس معاملہ کے بارے میں مسلسل جانکاری لے رہے ہیں۔ دیگر ریاستوں اور ایجنسیوں سے بھی مکمل تعاون حاصل کیا جا رہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button