علی گڑھ مسلم یونیورسٹی امتحانی نتیجہ کی دوبارہ جانچ کے لیے طلبہ سے آن لائن درخواستیں طلب
علی گڑھ: (اردودنیا.اِن)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے کنٹرولر امتحانات دفتر نے مطلع کیا ہے کہ بی ڈی ایس 1 پروفیشنل امتحان-2020 کے طلبہ و طالبات جو تھیوری پیپر کے امتحانی نتیجہ کی دوبارہ جانچ (ری ایویلوئیشن) کے لئے درخواست دینا چاہتے ہیں وہ صرف آن لائن طریقہ سے یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.amucontrollerexams.com پر جاکردرخواست دے سکتے ہیں۔
خواہشمند طالب علم کو سب سے پہلے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر لاگ اِن کرکے ری ایویلوئیشن کے لئے رجسٹر کرنا ہوگا۔ ہر تھیوری پیپر کے لئے 300؍روپئے بطور فیس جمع کرنے ہوں گے، جو واپس نہیں کئے جائیں گے اور آن لائن فیس جمع کرنے کے بعد درخواست فارم میں کوئی ترمیم نہیں کی جاسکے گی۔ درخواست فارم کی ہارڈ کاپی جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ری ایویلوئیشن کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 18؍ اپریل 2021 ہے۔مزیدتفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔



