قومی خبریں

پریشان عوام کیلئے ’امول‘ دودھ کی قیمت میں اضافہ کا اعلان

نئی دہلی ، 15اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مہنگائی دن بہ دن آسمان چھو رہی ہے اور اس سے پریشان عوام کو ’امول‘ کمپنی نے ایک بار پھر دودھ کی قیمت میں اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے جھٹکا دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امول ڈیری نے دودھ کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امول نے فل کریم دودھ کی قیمت 61 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر اب 63 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد عوام کی پریشانیاں مزید بڑھ گئی ہیں جو پہلے ہی مہنگائی سے بے حال ہیں۔امول ڈیری Amul milk  کے منیجنگ ڈائریکٹر آر ایس سوڈھی کا بیان اس سلسلے میں سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ملک کے کچھ حصوں میں امول گولڈ اور بھینس کے دودھ کی قیمت 2 روپے فی لیٹر بڑھی ہے۔ امول کے مطابق موجودہ اضافے کی وجہ ’Fat‘ کی قیمت میں اضافہ ہونا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button