جرائم و حادثات

مہاراشٹرا: پونے کے ایک نجی اسکول میں 11 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی، مقدمہ درج

پونے، 24 مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا کے پونے کے شہر شیواجی نگر میں ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک 11 سالہ لڑکی کو نامعلوم شخص نے اسکول کے احاطے میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

یہ واقعہ بدھ کی دوپہر کا بتایا جاتا ہے۔ شیواجی نگر پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر سنیل مورے نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نابالغ لڑکی کو بیت الخلا لے گیا اور اس کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔

لڑکی نے اس کی اطلاع اپنے دوستوں کو دی۔اہلکار نے بتایا کہ نامعلوم مجرم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 376 (ریپ) اور جنسی جرائم سے بچوں کا تحفظ (پاکسو) ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اہلکار نے کہا کہ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور اسکول کے احاطے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button