سوانح حیات فلمی و اسپوریٹس

سہیلیوں کے درمیان ایک اتفاقیہ مذاق نے پونم کو مس انڈیا اور بالی ووڈ تک پہنچایا

سلام بن عثمان

18 اپریل 1962 کو پونم ڈھلون کانپور شہر میں پیدا ہوئی۔ پونم کی پیدائش کے بعد والدین نے پنجاب کے شہر چندی گڑھ کا رخ کیا اور وہیں پونم کی پرورش اور تعلیم ہوئی۔ چندی گڈھ کے کارنیل کونوینٹ اسکول سے تعلیم حاصل کی اور پنجاب یونیورسٹی چندی گڑھ سے اعلیٰ تعلیم کی تعلیم۔ والد انڈین ائیر فورس میں کیپٹن تھے اور والدہ اسکول کی پرنسپل تھیں۔گھریلو ماحول پوری طرح سے تعلیمی تھا۔

والدین ڈاکٹریٹ تھے پونم بھی ڈاکٹریٹ کرنا چاہتی تھی۔مگر سہیلیوں کے درمیان ایک اتفاقیہ مذاق نے پونم کو بالی ووڈ تک پہنچا دیا۔

ponam-dhilon-bollywood-actressپونم جب اسکول میں تھی اس وقت اپنی سہیلیوں کے ساتھ مذاق مذاق میں فیمینا مس انڈیا میں حصہ لینے کے لئے عرضی داخل کی اور وہ عرضی قبول ہوگئ۔

پونم نے اپنے والدین سے یہ تمام باتیں نہیں بتائی تھیں، ڈرتے ڈرتے والدین کے سامنے تمام باتیں بتائیں اور اجازت لی اور فیمینا مس انڈیا کا تاج بھی پہن لیا۔مس انڈیا بننے کے بعد پونم ڈھلون کو دہلی بلایا گیا اور کئی تصویریں لی گئیں اور ان میں سے ایک تصویر یش چوپڑا کے ہاتھ لگی۔

پونم ڈھلون نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کی "انھیں بالی ووڈ سے کوئی دلچسپی نہیں تھی وہ والدین کی طرح پڑھنا چاہتی تھی ڈاکٹر بننا چاہتی تھی۔ کالج کے گیٹ پر اکثر ہدایت کار اور فلمساز میرا انتظار کرتے تھے ان میں سے ایک یش چوپڑا بھی تھے۔

انھوں نے ایک روز مجھے” ترشول” فلم کی کہانی سنائی میں نے فوری طور پر نا کہہ دیا کیونکہ مجھے پڑھائی کرنی تھی۔ یش چوپڑا اور ان کے اسسٹنٹ نے زور دیا کی ایک چھوٹا سا کردار ہے اور اس فلم میں اسٹار اور سپر اسٹار بھی ہیں۔

آپ اسے اسکول کی چھٹیوں میں بھی کر سکتی ہو”۔ پونم نے ذہن بنایا کہ اس فلم میں امیتابھ بچن،ششی کپور، ہیمامالنی،راکھی گلزار اور سنجیو کمار جیسے اسٹار ہیں کیوں نہ یہ فلم کر لی جائے اور چھٹیوں میں ہی کام کرنا ہے۔

فلم ترشول سے پونم ڈھلون نے اپنا فلمی سفر شروع کیا ان کے مقابل معاون ہیرو سچن تھے۔ اس فلم میں کوئی خاص بڑا کردار تو نہیں تھا مگر فلم کا اہم کردار ضرور تھا۔

ایک نغمہ بھی فلمایا گیا تھا جو اسوقت کالج میں بہت مقبول ہوا "باپو جی باپو جی کم کم ۔” فلم سپر ہٹ ہوئی اور کامیابی کا سہرا تمام بڑے اسٹار کو پہنچا۔ ایک نئے چہرے کے طور پر پونم ڈھلون نظر آئیں۔

ponam-dhilon-bollywood-actress

فلم ترشول کے بعد کئی فلموں کا آفر آیا مگر پونم ڈھلون نے منع کردیا۔مگر یش چوپڑا کو ان کی فلم "نوری” کے لئے نوری کی تلاش تھی جو انھیں مل چکی تھی۔

یش چوپڑا نے پونم ڈھلون کو فلم نوری کی کہانی سنائی مگر پونم تیار نہیں ہوئی سامنے پڑھائی کا مقصد تھا، آخر کار یش چوپڑا نے پونم کو تیار کر ہی لیا۔ فلم "نوری” میں پونم ڈھلون کے مقابل ہیرو فاروق شیخ تھے، فلم نمائش کے لئے باکس آفس پر آئی اور فلم سپر ہٹ رہی ساتھ ہی پونم ڈھلون اسٹار کی فہرست میں شامل ہوگئ۔

کئی فلم ساز کے فون آنے لگے اس کے بعد پونم ڈھلون نے کئی ایک بہترین فلموں میں کام کیا ایک نہایت ہی خوبصورت اور سنجیدہ اداکاری کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنائی اور مشہور ہیروئنوں میں صف اول کی فہرست میں شمار ہونے لگا۔

کئی اسٹار اور سپر اسٹارس کے ساتھ کام کیا جن میں امیتابھ بچن،ششی کپور،انل کپور،سنی دیول،کمار گورو،جیکی شروف،رشی کپور، اور راجیش کھنہ کے ساتھ تو چھ فلموں میں نظر آئیں۔

پونم ڈھلون جب اپنے فلمی کیریئر کے عروج پر تھیں اس وقت والد اچانک بیمار ہو گئے اور ان کا انتقال ہوگیا۔ پونم اس وقت ڈپریشن میں مبتلا تھی۔

اس وقت” قسم” کے فلم ساز اشوک تھاکڑیا اکثر پونم کو دلاسہ دینے ان کے گھر جایا کرتے تھے اور اسی درمیان دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا 1988 میں پونم اور اشوک تھاکڑیا کی شادی ہوگئی ایک شرط کے ساتھ، شادی کے بعد فلمیں نہیں کرنا ہے پونم ڈھلون اس بات پر راضی بھی ہوگئی اور بالی ووڈ سے دوری اختیار کر لی۔

شادی کے بعد ایک لڑکا انمول اور ایک لڑکی پلومہ ہوئی اشوک تھاکڑیا اپنے کام کے سلسلے میں اکثر باہر رہتے اور پونم بچوں کی پرورش کرتی۔ پونم اور اشوک تھاکڑیا کی آپسی رنجشوں کی وجہ سے دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی اور پھر 1997 میں دونوں کا طلاق ہوگیا۔

کچھ مشہور فلم ترشول،نوری،کالا پتھر،نشانہ،ریڈ روز، درد، رومانس،قیامت،سوہنی مہیوال،تیری مہربانیاں،سمندر،قسم اور کئی دیگر فلمیں رہیں۔

بالی ووڈ کے علاوہ پونم نے ریاستی زبانوں کی فلموں میں بھی کام کیا۔بنگالی،کناڈا،تلگو،اور تمل، پنجابی ان تمام زبانوں کی فلمیں رہیں۔ ٹی وی سیریل میں انداز،بگ باس3،ایک نئی پہچان کے علاوہ کئی ایک ٹی وی سیریل کی کہانیاں بھی لکھی ہیں۔

پونم ڈھلون نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا "دونوں بچے اب بڑے ہوگئے ہیں فٹبال میں دلچسپی بہت ہے جس کی وجہ سے آج وہ ریاستی سطح پر کھیلتے ہیں۔فلموں کے تعلق سے کہا کہ وقت آئے گا اور میں اپنی فلم کے ذریعے پیش کروں گی۔دونوں بہت اچھے ڈانسر بھی ہیں۔”

ان تمام کے علاوہ پونم ڈھلون سماجی کاموں میں بھی سرگرم رہتی ہیں جن میں مہم بیداری کے طور پر، ایڈز،فیملی پلاننگ بیداری کے علاؤہ اور بھی دیگر سماجی کاموں سے منسلک ہیں۔2014 میں سیاسی میدان میں قدم رکھا اور بی جے پی سے منسلک ہوئیں اور انھیں اس وقت ممبئی کے نائب صدر کا عہدہ دیا گیا۔

2014 میں فلم کمپنی کی بنیاد ڈالی پوئیٹیک جسٹس فلم اینڈ انٹرٹینمنٹ لمیٹیڈ۔ جس کے ذریعے فلم سازی کے میدان میں آنے کا ارادہ ہے۔

پونم ڈھلون نے اپنے فلمی سفر میں بہت ہی خوبصورت سنجیدہ اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں انھیں فلمی شائقین ہمیشہ فلم "نوری” سے یاد رکھیں گے۔

اپنی دلفریب اداکاری سے شائقین کے دلوں کو کاٹنے والی ” کمی کاٹکر "

متعلقہ خبریں

Back to top button