104 برس کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کا ریکارڈ بنانے والی عمر رسیدہ خاتون فوت کرگئی
امریکہ سے تعلق رکھنے والی معمر خاتون نے 104 برس کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا
نیویارک ، 12اکتوبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) امریکہ سے تعلق رکھنے والی معمر خاتون نے 104 برس کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا اور اس کے کچھ روز بعد ہی چل بسیں۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق امریکی شہر شکاگو سے تعلق رکھنے والی Dorothy Hoffner ڈوروتھی ہافن نے یکم اکتوبر کو پیراشوٹ کے ذریعے 13 ہزار فٹ سے زائد بلندی سے چھلانگ لگا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ ڈوروتھی ہوفنز کی قریبی دوست جو کونینٹ نے اے پی کو بتایا کہ پیر کی صبح ڈوروتھی شکاگو میں واقع سینیئر لیونگ کمیونٹی (بزرگ شہریوں کی رہائش گاہ) میں مردہ پائی گئی تھیں۔جو کونینٹ کا کہنا ہے کہ ڈوروتھی ہوفنر اتوار کی رات کو سوئیں اور نیند میں ہی ان کی موت واقع ہو گئی۔
ڈوروتھی ہافنر کو امید تھی کہ سکائی ڈائیونگ کرنے والی معمر ترین شخصیت ہونے پر ان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے گا۔جو کونینٹ نے اپنی دوست ڈوروتھی کے بارے بتایا کہ وہ ہار ماننے والی نہیں تھیں۔ وہ (زندگی میں) آگے بڑھتی گئیں۔ اُن میںشاندار طاقت تھی اور وہ ذہنی طور پر بہت مضبوط تھیں۔پہلی مرتبہ انہوں نے ایک سو سال کی عمر میں سکائی ڈائیونگ کا تجربہ حاصل کیا تھا۔اس مرتبہ انہوں نے ریاست الینوئے میں ایک انسٹرکٹر کی مدد سے یہ کامیابی حاصل کی تھی۔سکائی ڈائیونگ کے بعد ڈوروتھی ہافنر انتہائی پرجوش تھیں اور انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’عمر محض ایک عدد ہے۔اس سے قبل 2022 میں سویڈن کی 103 سالہ لینیا انغیارد لارزون نے اسکائی ڈائیونگ کی تھی اور ان کا نام بطور معمر ترین شخص گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔



