بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

ایک شخص نے طیش میں آکر بیوی اور اس کے دو بھائیوں کو گولی مار کر کیا قتل 

نئی دہلی ،07؍مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)شمال مغربی دہلی کے شکور پور علاقے میں ایک 43 سالہ شخص نے گھریلو تنازعہ کی وجہ سے اپنی بیوی اور اس کے دو بھائیوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔پولیس نے بتایا کہ ہتیندر نے اتوار کی رات اپنی بیوی اور اس کے والدین کے ساتھ لڑائی کے بعد غصے میں کئی گولیاں چلائیں۔
پولیس نے بتایا کہ شکور پور کے یادو مارکیٹ کے قریب واقعہ کی اطلاع اتوار کی رات تقریباً 11.25 بجے سبھاش پلیس تھانے کو ملی۔
ہتیندر کی بیوی سیما (39) اور اس کے بھائی سریندر (36) اور وجے (33) کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسپتال لانے سے پہلے ہی ان کی موت ہوگئی تھی۔ وجے کی 33سالہ بیوی ببیتا کو بھی گولی لگنے سے چوٹیں آئیں اور ان کا علاج چل رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (نارتھ ویسٹ) اوشا رنگنانی نے کہاکہ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ہتیندر اور اس کے سسرال والوں کے درمیان لڑائی ہوئی تھی۔
اس نے اپنے بیوی، اس کے دو بھائیوں اور اس کی بھابھی پر فائرنگ کر دی۔پولیس نے بتایا کہ سیما کے گھر والے کسی گھریلو تنازعہ کے سلسلے میں ہتیندر سے بات کرنے آئے تھے۔
رنگنانی نے کہا کہ تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واردات میں استعمال ہونے والا لائسنسی پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button