قومی خبریں

نیٹ فلکس ویب سیریز میں کام کرنے والے آئی اے ایس افسر کو کیا گیا معطل

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) آئی اے ایس افسر ابھیشیک سنگھ، جنہوں نے نیٹ فلکس کے دہلی کرائم سیزن-2  Delhi Crime season-2 میں کام کیا تھا، آخر کار اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے، کیونکہ انہیں گزشتہ 82 دنوں سے حکومت کو کچھ بھی بتائے بغیر طویل رخصت پر جانے کی وجہ سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ ابھیشیک سنگھ کے خاندان کے تمام افراد آئی اے ایس یا آئی پی ایس ہیں۔ ابھیشیک سنگھ کا ممبئی سے تعلق ہے۔ وہ آئی پی ایس کیڈر میں رہتے ہوئے ممبئی میں ڈی سی پی بھی رہ چکے ہیں۔اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے آئی اے ایس افسر ابھیشیک سنگھ کو معطل کر دیا ہے، جو گزشتہ کئی دنوں سے کام پر نہیں آئے اور طویل چھٹی پر چلے گئے تھے۔ وہ گزشتہ 82 دنوں سے مسلسل چھٹی پر چلے گئے تھے۔ اس لیے اتر پردیش حکومت نے ان پر بے ضابطگی کا الزام لگاتے ہوئے انہیں سرکاری ملازمت سے برخاست کر دیا ہے۔

ابھیشیک سنگھ کو پہلے الیکشن کمیشن نے ملازمت سے ہٹا دیا تھا۔ گجرات الیکشن کمیشن میں بطور مبصر ڈیپوٹیشن پر گئے۔ اس وقت وہ ڈیوٹی کے دوران اپنی سرکاری گاڑی کے ساتھ اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر مشکل میں پڑ گئے تھے اور گزشتہ سال نومبر میں الیکشن کمیشن نے ان کی تنزلی کر دی تھی۔ اس کے بعد وہ اتر پردیش میں اپنی اصل پوسٹنگ کے مقام پر دوبارہ نظر نہیں آئے۔ابھیشیک سنگھ ایک سوشل میڈیا اسٹار ہیں جن کے 30 لاکھ فالوورز ہیں۔ انھوں نے حال ہی میں Netflix پر دہلی کرائم سیزن میں بھی کام کیا۔ انہوں نے مشہور گلوکار جوبن ناٹیال اور بی پرانک کے ساتھ ایک میوزک البم بھی ریلیزکیا۔ وہ لیکمے فیشن ویک میں ریمپ پر واک کر کے شہرت حاصل کر گئے۔

ابھیشیک سنگھ کون ہے؟ابھیشیک، 2011 بیچ کے آئی اے ایس، یو پی کیڈر کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ بدھ کو، یوپی حکومت کے بھرتی اور عملے کے محکمے کے ایڈیشنل چیف سکریٹری دیویش چترویدی نے ابھیشیک کو ملازمت سے برخاست کرنے کا حکم جاری کیا۔ یوپی حکومت نے گلوبل انویسٹرس سمٹ کی وجہ سے تمام آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کی چھٹی 15 فروری تک منسوخ کر دی ہے۔

ابھیشیک سنگھ کا تعلق ایک بڑے ہائی پروفائل خاندان سے ہے۔ ان کی بیوی درگا شکتی ناگپال 2009 بیاچ کی یوپی کیڈر کی آئی پی ایس آفیسر ہیں۔ ان کے والد کرپاشنکر سنگھ یوپی حکومت میں آئی پی ایس افسر ہیں۔ آئی اے ایس کے لیے منتخب ہونے سے پہلے ابھیشیک ایک آئی پی ایس افسر کے طور پر پولیس افسر تھے۔ وہ ممبئی پولیس فورس میں ڈی سی پی بھی رہ چکے ہیں۔ 2014 میں انہیں ایک دلت ٹیچر کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات کی وجہ سے معطل کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ اکتوبر میں بھی چھٹی پر جانے پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔ وہ 2015 میں ڈیپوٹیشن پر دہلی گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button