تلنگانہ کی خبریں

آندھرا پردیش: مغربی گوداوری میں حادثہ، بس نالے میں گرنے سے 9 ہلاک، 22 زخمی

امرواتی ، 15دسمبر:(اردودنیا/ایجنسیاں)آندھرا پردیش کے مغربی گوداوری ضلع میں بدھ کو ایک بڑا حادثہ پیش آگیا۔ یہاں ایک بس توازن کھونے کے باعث نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں 9 افراد کی دردناک موت ہو گئی، جب کہ 22 دیگر زخمی بتائے جاتے ہیں۔ مغربی گوداوری ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راہل دیو شرما نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ بس میں تقریباً 47 مسافر سوار تھے ،جو پڑوسی تلنگانہ کے جنگاریڈی گوڈیم جارہی تھی۔

ریاست کے وزیراعلیٰ وی ای ایس جگن موہن ریڈی نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے لئے فی کس 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ایس پی نے کہا کہ اے پی ایس آر ٹی سی بس ڈرائیور نے دریائے جلیروکے پل پر اپنا راستہ موڑنے کی کوشش کی تاکہ مخالف سمت سے آنے والی لاری سے بچا جا سکے، جس کے باعث بس بے قابو ہوگئی ، جس کی وجہ سے بس پل کی ریلنگ سے ٹکرا کر 25 فٹ نیچے نالے میں گر گئی۔

راہل نے کہا کہ اب تک ہم نے پانچ خواتین مسافروں سمیت آٹھ لاشیں برآمد کی ہیں، مزید ہلاک شدگان کی شناخت کی جارہی ہے ، زخمیوں کو معالجہ کے لئے اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button