بین ریاستی خبریںجرائم و حادثاتسرورق

آندھراپردیش :گینگ ریپ، تشدد، ویڈیو گرافی اور بلیک میلنگ، 5 افراد نے خاتون کو ایک سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا

آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع سے ایک خوفناک معاملہ سامنے آیا ہے۔

آندھراپردیش :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع سے ایک خوفناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک خاتون نے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے اس کے ساتھ بار بار اجتماعی عصمت دری کی گئی اور تشدد کیا گیا۔ اس کے بعد خاتون کو ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کیا گیا۔ اس معاملے میں شکایت کے بعد جانچ کے احکامات دیے گئے ہیں۔ اننت پور پور ضلع کے کلیان درگ منڈل میں اکیلی رہنے والی ایک خاتون نے اس کی شکایت پولس سے کی ہے، جس کے بعد پولیس نے اب معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

اس معاملے میں پولیس پر سنگین الزامات بھی لگائے گئے ہیں، خاتون نے کہا ہے کہ پولیس نے اس کی شکایت اس لیے درج نہیں کی کیونکہ ملزم سیاسی پس منظر سے ہے۔ ایس پی سے اس کی شکایت کرنے کے بعد انہوں نے پولیس کو الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا۔ اس دلت خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے والدین کی موت کے بعد اکیلی رہ رہی تھی، شادی کے چند ماہ بعد اس کی طلاق ہوگئی۔ جس کی وجہ اس نے بتائی ہے کہ شوہر کا دماغی توازن خراب تھا۔

خاتون نے پولیس کو دی گئی شکایت میں بتایا ہے کہ تقریباً ایک سال قبل سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے پانچ مقامی لوگوں نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور اسے فون میں ریکارڈ کیا۔ اس کے بعد اس نے خاتون کو دھمکی دی۔ تب سے یہ تمام لوگ اس کے ساتھ جنسی زیادتی کر رہے تھے۔ خاتون نے الزام لگایا کہ اس دوران اس نے خودکشی کی کوشش بھی کی۔اس کے بعد 10 اگست کو ایک ملزم نے دوبارہ اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، اس دوران اس نےاپنے بچاو کےلئے چلایااس سےآس پاس کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ خاتون نے الزام لگایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا، تاہم کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ اس کے بعد اس نے ایس پی سے رابطہ کیا۔یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد خواتین کی کئی تنظیمیں بھی سامنے آئیں اور ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد اننت پور کے ایس پی سرینواس راؤ نے بتایا کہ کلیان درگ دیہی پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button