بین ریاستی خبریں

آندھرا پردیش حکومت نے بنائے 13 نئے اضلاع سی ایم جگن موہن ریڈی نے پورا کیا اپنا انتخابی وعدہ

حیدرآباد ؍اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے پیر کو ریاست میں 13 نئے اضلاع تشکیل دیئے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کل اضلاع کی تعداد 13 سے بڑھ کر 26 ہو گئی ہے۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے پیر کو گنٹور ضلع کے تادی پلی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاست کے 13 نئے اضلاع کا آغاز کیا۔

واضح رہے کہ سی ایم ریڈی نے 2019 کے اسمبلی انتخابات کے انتخابی منشور میںوعدہ کیا تھا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو 25 لوک سبھا حلقوں میں سے ہر ایک کو ایک ضلع بنایا جائے گا۔ آج انہوں نے اپنے اسی وعدے کو پورا کرتے ہوئے ریاست کو 13 نئے اضلاع دئیے ہیں۔

نیز اتوار کی شام کو جاری ہونے والے نئے اضلاع کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن کے ساتھ ریاستی حکومت نے تمام آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کو تبدیل کر دیا ہے اور نئے بنائے گئے اضلاع میں کلکٹر اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا تقرر کیا ہے۔ دریں اثنا آندھرا پردیش کی وزراء کونسل کا اجلاس جمعرات کو صبح 11 بجے ہونے جا رہا ہے۔ اس دوران اقتدار میں رہنے کے بعد انتظامیہ کی بہتری کے لیے مزید فیصلے کیے جانے کی امید ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button