بین الاقوامی خبریں

اعزازی ڈگری نے جرمن چانسلر کو مشکل میں ڈال دیا

برلن:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جان ہاپکنز یونیورسٹی (Johns Hopkins University) سے اعزازی #ڈگری حاصل کرنے کےموقعے پرجرمن #چانسلر انگیلا #میرکل (German Chancellor Angela Merkel) اپنے گریجویشن گاؤن کے ساتھ الجھ کر رہ گئیں۔جرمن چانسلر یونیورسٹی کی ایک تقریب میں شریک تھیں جہاں انہیں اعزازی ڈگری بھی جاری کی گئی۔ اس موقعے پرجب انہیں #گریجویشن گاؤن پہنایا گیا تو وہ کافی مشکل میں نظر آئیں۔ اس واقعے کی ایک #ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

#ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جرمن چانسلر #گاؤن کا ایک کپڑا پہننے کی کوشش کررہی ہیں مگرانہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ وہ کیا کریں۔جب میرکل لباس سے حل تلاش کرنے کی کوشش میں مصروف تھی تو کسی نے مداخلت کی اور مدد کرنے کی کوشش کی۔

اس کے بعد میرکل واپس آئی اور دوبارہ لباس سے الجھ گئیں۔ یہاں تک کہ وہ بے چین ہوگئیں۔ جب بار بار کی کوشش میں ناکامی کے بعد وہ کپڑا نہ پہن سکیں تو ان کے چہرے پر غصے کے اثار نمایاں دکھائی دے رہے تھے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ ویڈیو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلائی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button