سرورققومی خبریں

ہندوستان کی انجو دیوی اپنے فیس بک فرینڈ کے لیے پاکستان پہنچ گئی

سیما حیدر کے بعد اب ہندوستان کی انجو بحث میں ہیں جو اپنے فیس بک عاشق نصراللہ سے ملنے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد ، 24جولائی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)سیما حیدر کے بعد اب ہندوستان کی انجو بحث میں ہیں جو اپنے فیس بک عاشق نصراللہ سے ملنے پاکستان پہنچ گئی ۔ ویزہ لے کر انجو اپنے عاشق نصراللہ سے ملنے خیبرپختونخوا پہنچی ہے۔ایک طرف سیما حیدر محبت میں گرفتار ہو کر سرحد پار کر کے غیر قانونی طور پر پاکستان سے ہندوستان پہنچ گئی ہیں۔ اسی طرح اب یوپی کے کلور کی رہنے والی انجو محبت کے رشتے میں واہگہ بارڈر کراس کر کے قانونی طور پر پاکستان پہنچی ہے۔ اب ان کی محبت کی کہانی کا بھی کافی چرچا ہو رہا ہے۔خیال رہے کہ نصراللہ خیبر پختونخواہ میں رہتے ہیں اور پیشے کے لحاظ سے میڈیکل نمائندہ ہیں۔انجو کے پاکستان کے ویزے کی تفصیلات بھی منظر عام پر آگئیں، انجو کے دورہ پاکستان کے لیے پاکستان کی جانب سے ویزہ 4 مئی کو جاری کیا گیا تھا۔

اس ویزے کی میعاد 90 دن ہے اور وہ واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئی ہیں۔ ہندوستانی لڑکی انجو کا کہنا ہے کہ وہ نصراللہ سے عشق کرتی ہے اور اس کے بغیر نہیں رہ سکتی۔جس طرح یہاں سیکورٹی ایجنسیاں سیما حیدر سے تفتیش کر رہی ہیں، اسی طرح انجو کے پاکستان جانے کے بعد وہاں کی ایجنسیاں بھی ان سے تفتیش کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button