انکیتا بھنڈاری قتل کیس: وی آئی پیز کو ریسارٹ میں اضافی سروس ملی یا نہیں، تحقیقات آخری مرحلے میں
رشی کیش؍دہرا دون، 3اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)انکیتا بھنڈاری قتل کیس کی ایس آئی ٹی جانچ میں چونکا دینے والے انکشافات ہو رہے ہیں۔ ایس آئی ٹی کی ٹیم اضافی سروس سے لے کر وی آئی پی تک کے کئی پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔ ایس آئی ٹی کی سربراہی کر رہے ڈی آئی جی پی رینوکا کا کہنا ہے کہ تحقیقات آخری مراحل میں ہے۔ جلد ہی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی جائے گی۔ اس دوران یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وی آئی پیز کے لیے اضافی سروس کا انتظام تھا۔ فی الحال ایس آئی ٹی کی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وی آئی پیز کے لیے الگ رہائش تھی۔ڈی آئی جی پی رینوکا نے بتایا کہ تینوں ملزمین کو تین دن کے ریمانڈ پر لے کر ان سے اچھی طرح پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ بہت سارے ثبوت ملے ہیں۔
ملزمان کو بھی جائے وقوعہ پر لے جایا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی بہت سی معلومات ملی ہیں۔ وی آئی پیز کے لیے الگ خصوصی انتظام پر انہوں نے کہا کہ ایسی معلومات موجود ہیں، لیکن ثبوت نہیں ملے ہیں۔ ڈی آئی جی پی رینوکا نے کہا کہ اب تک کی جانچ میں بہت کچھ پتہ چلا ہے۔ واقعے کے پیچھے کیا مقصد تھا، ہماری تحقیقات وہاں تک پہنچ چکی ہیں۔ اب تک جو بھی شواہد ملے ہیں ان کی بنیاد پر تفتیش جاری ہے۔



