اسپورٹسسرورق

انکتا نے اپنا پہلا ڈبلیو ٹی اے خطاب جیتا

انکتا نے اپنا پہلا ڈبلیو ٹی اے خطاب جیتا


ملبورن: (اردودنیا.اِن)ہندوستان کی انکتا رینا نے اپنی روسی پارٹنر کیملا راکھی موواکے ساتھ مل کر فلپ آئی لینڈ ٹرافی ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین ڈبلز کا خطاب جیتا ، یہ ان کا پہلا ڈبلیو ٹی اے خظاب ہے۔انکتا اور کیملا نے فائنل میں روسی جوڑی انا بلنکووا اور ایناستاسیا پوٹاپووا کو شکست دی۔

اس جیت سے 28 سالہ انکتا ڈبلیو ٹی اے ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ100 میں شامل ہوگئی ہیں ۔ وہ ثانیہ مرزا کے بعد دوسری ہندوستانی خاتون کھلاڑی بنیں جس نے ٹاپ 100 میں جگہ بنائی ہے۔

انکتا نے جمعہ کی جیت سے قبل آئی ٹی ایف ڈبلز کا ٹائٹل اور ڈبلیو ٹی اے 125 کی سیریز جیتی تھی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button