بین الاقوامی خبریں

نماز و افطار کے اوقات میں حرم نبوی میں بھیڑ کی نشاندہی کرنے کیلئے تکنیکی سروس دستیاب

مسجد نبوی اور اس کے صحنوں میں نمازیوں کو ہجوم کی حالت سے آگاہ کرنے کے لیے تکنیکی سروس کی دستیابی کا اعلان کیا

ریاض،24مارچ:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی کی ایجنسی نے مسجد نبوی اور اس کے صحنوں میں نمازیوں کو ہجوم کی حالت سے آگاہ کرنے کے لیے تکنیکی سروس کی دستیابی کا اعلان کیا۔ تاکہ نماز اور افطار کے اوقات میں آنے والے مسجد کے رش والے حصوں سے پہلے سے آگاہ ہو جائیں۔ایجنسی نے بتایا کہ مسجد نبوی میں صحنوں کی حالت کی سروس عربی، انگریزی اور اردو میں دستیاب ہے۔ مسجد نبوی میں آنے والوں کو مسجد میں نماز پڑھنے سے قبل مسجد کی پوری صلاحیت کی حالت جاننے میں مدد دیتی ہے۔

اس سروس سے مسجد نبوی کے اندر 12 مقامات پر نماز کے لیے مخصوص مقامات میں، مشرقی، مغربی اور شمالی توسیعات میں، مشرق و مغرب میں خواتین کے لیے مخصوص مقامات میں اپنی جگہ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔ اسی طرح مسجد کے دیگر حصوں میں لوگوں ہجوم کی صورتحال سے بروقت آگاہی مل جاتی ہے۔مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی کی ایجنسی نے مزید کہا کہ دستیاب سروس استفادہ کنندگان کے لیے درج ذیل لنک:(eserv.wmn.gov.sa/e-services/prayers_map) کے ذریعے ظاہر ہوتی ہے۔

ہالوں اور صحنوں کے پر ہونے، رش ہونے، مکمل دستیاب ہونے یا غیر دستیاب ہونے کی حالت کو چار رنگوں میں ظاہر کیا جاتا ہے۔ اس سے نماز کے اختتام سے پہلے اور بعد میں ہجوم کو منظم کرنے کی کوششوں میں بھی مدد ملتی ہے۔ مسجد نبوی اور صحنوں میں نمازیوں کا ہموار طریقے سے داخل ہونے اور باہر نکلنے کو منظم کرنے کے لیے آپریشنل منصوبہ پر عمل کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button