
مغربی بنگال میں ایک اور گینگ ریپ قبائلی لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنایا، دریا کے کنارے لے جا کر واردات کودیا انجام
کولکاتہ، 15 اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مغربی بنگال کے نادیہ میں اجتماعی عصمت دری کے واقعہ کے ایک ہفتہ بعد ہی بیر بھوم ضلع سے بھی ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے۔ جمعرات کی رات یہاں کے شانتی نکیتن تھانہ علاقے میں پانچ لوگوں نے ایک نابالغ قبائلی لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔
لڑکی کے ساتھ ملزم نے اس کے عاشق کو بھی زدوکوب کیا۔ واقعے کے بعد لڑکی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جبکہ پولیس تاحال کسی کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔
دراصل ایک ہفتہ قبل، نادیہ ضلع میں ایک 14 سالہ لڑکی کے ساتھ ٹی ایم سی لیڈر کے بیٹے اور اس کے دوستوں نے مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی تھی۔ اب دوسرا واقعہ بیر بھوم ضلع کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لڑکی رات کو اپنے عاشق کے ساتھ میلے سے واپس آ رہی تھی۔
اس دوران پانچ لوگوں نے اسے روکا اور عاشق کی پٹائی کی۔ اس کے بعد متاثرہ لڑکی کو ندی کے کنارے لے جا کر اس کی عصمت دری کی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں تحریری شکایت موصول ہوئی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔



