بین الاقوامی خبریں

ایک اور دانشور فلسطینی اتھارٹی کے عتاب کا شکار

راملہ،22؍جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) فلسطینی اتھارٹی کے عتاب کا شکار سینیر دانشور فخری جرادات (Activist and political detainee Fakhri Jaradat) نے بغیر کسی جرم کے پابند سلاسل کیے جانے پربہ طور #احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔خیال رہے کہ فخری جرادات کو #فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے حال ہی میں حراست میں لیا تھا۔ فخری جرادات کے صا حب زادے اسامہ جرادات نے بتایا کہ ان کے والد نے گذشتہ اتوار کو بلا جواز گرفتاری کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ وہ اپنے مطالبات پورے ہونے تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ #فخری جرادات صرف #پانی اور #نمک پر گذارہ کرتے ہیں۔ تاہم ان کے خاندان کو خدشہ ہے کہ ان کے والد نے بھوک ہڑتال جاری رکھی تو فلسطینی اتھارٹی ان پر دباو ڈالے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ فخری جرادات کو بغیر کسی پیشی نوٹس کے گرفتار کیا گیا اور ان کی #گرفتاری کا #عدالت سے وارنٹ بھی حاصل نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے والد کو جنین سے رام اللہ منتقل کیا گیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ فلسطینی اتھارٹی اس وقت ایک سنگین مشکل سے دوچار ہوگئی تھی جب اتھارٹی کی ماتحت نام نہاد پولیس نے وحشت اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سینیر دانشور نزار بنات کو تشدد کرکے شہید کردیا تھا۔ بنات کی شہادت پر فلسطین بھرمیں رام اللہ اتھارٹی کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے اور بڑے پیمانے پر احتجاج کیاگیا۔ عالمی سطح پر بھی بنات کیقتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button