جرائم و حادثاتقومی خبریں

جموں و کشمیر میں پھر سڑک حادثہ، بس کھائی میں جا گری ، 5 ہلاک، 25 زخمی

سری نگر ، 15 ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں آج ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آگیا۔ جموں سے پونچھ جانے والی مسافر بس راجوری کے قریب توازُن کھور کربے قابو ہوتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس کی وجہ سے 5 افراد موقع پر ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس حادثے میں 25 سے زائد افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔اس دردناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوج، پولیس اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر اسپتال پہچانے میں مصروف ہوگئے ۔حکومت کی جانب سے ریسکیو آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔

جائے وقوعہ سے اب تک 5 لاشیں ملی ہیں، جس کے بعد پولیس ان کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس دردناک حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے راجوری میں دردناک حادثے میں لوگوں کی موت سے دکھ ہوا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہوں۔ بھگوان زخمیوں کو جلد از جلد صحت یابی دے ،ضلعی انتظامیہ ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔خیال رہے کہ اس سے پہلے بدھ کو پونچھ میں بھی ایک بڑا سڑک حادثہ ہوا تھا۔

پونچھ کی تحصیل منڈی کی سرحد سے متصل ساوجیاں کے براری نالہ علاقے میں تیز رفتار اوور لوڈ منی بس 250 فٹ گہری کھائی میں گرنے سے 12 مسافر جاں بحق اور 28 زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین اسکولی طالب علم اور چار خواتین شامل ہیں۔اس حادثے میں دس اسکولی طلبہ زخمی بھی ہوئے۔ چھ شدید زخمیوں کو علاج کے لیے ہوائی جہاز سے لے جایا گیا ہے اور انہیں جموں کے میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی حالت اب بھی نازک ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button