
انقرہ،13جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دنیا کے اہم ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک انطالیہ (Antalya) میں تقریبادو ہفتوں کے دوران ایک ہزار 95 پروازوں تین لاکھ سات ہزار 417 روسی سیاح تشریف لائے ہیں۔ #سیاحت کے #دارالحکومت کے نام سے یاد کیے جانے والے اس شہر کو دنیا کے مختلف #ممالک سے آنے والے سیاحوں کی #میزبانی کا شرف حاصل ہوتا ہے۔
سمندر، ریت، سورج کی تپش، #تاریخی اور #قدرتی #خوبصورتی، ثقافتی ڈھانچے، قدیم شہروں، پرتعیش ہوٹلوں اور رہائش کی سہولیات کی بدولت دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
#انطالیہ وزارت ثقافت اور سیاحت کے تعاون سے نئی قسم کے کورونا #وائرس (کووڈ19) کی وبا کے دوران محفوظ تعطیلاتی مرکز بن چکا ہے۔وبا سے بچائو کی تدابیر کے دائرہ کار میں سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ مختلف ممالک سے آئے ہوئے مہمان صحت مند اور محفوظ چھٹی سے لطف ہو سکیں۔



