بین ریاستی خبریںسرورق

اینٹیلیا کیس:این آئی اے تفتیش میں نیا انکشاف

Antelia case New revelation in NIA investigationوازے اسکارپیو میں دھمکی آمیز خط رکھنا بھول گیا,جب میں دوبارہ موقع پر پہنچا تو سی سی ٹی وی میں ہوا قید

ممبئی:(اردودنیا.اِن) صنعت کار مکیش امبانی کے گھر انٹیلیا کے باہر سے برآمد ہونے والی اسکار پیو کیس میں این آئی اے کو ایک بہت بڑا ثبوت ہاتھ لگا ہے۔ جائے وقوعہ پر سی سی ٹی وی فوٹیج کی چھان بین کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ سچن 25 فروری کو اسکار پیو لگانے کے بعد اس میں دھمکی آمیز خط رکھنا بھول گیا تھا۔ پیچھے سے آنے اور کچھ فاصلہ طے کرنے والی انووا میں بیٹھنے کے بعد اسے اس کا احساس ہوا۔

اس کے بعد وہ ایک بار پھر موقع پر پہنچا اور ا سکار پیو میں خط رکھ دیا ۔ این آئی اے ذرائع کے مطابق وازے اسی جگہ پر چوک ہوئی ، وہ لیٹر رکھنے کے بعدقریبی دکان میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔ اس دوران اس نے سفید رنگ کاکرتہ پاجامہ پہنا ہوا تھا۔ سچن وازے نے اسکار پیو میں ایک ٹائپ لیٹرخط رکھا تھا۔

گزشتہ ہفتے این آئی اے کی ٹیم وازے کے ساتھ اسی جگہ واپس آئی اور واقعہ کو ری سین کیا تھا۔ اس کے پیچھے این آئی اے کا مقصد یہ تھا کہ اس معاملے کی تفتیش میں کوئی کمی باقی نہ رہ جائے ۔تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اس معاملے میں رسد کی مدد کے لئے ، اس نے ویانک شندے کو 50 ہزار روپے دیئے تھے۔

ذرائع کے مطابق شنڈے کے توسط سے وہ ایک ایسے شخص سے رابطہ میں آیا جو جنوبی ممبئی میں ایک کلب چلاتا ہے۔ اس کلب میں جواریوں اور بکیوں کی بھیڑ ہوتی ہے ۔ یہیں سے اس کی ملاقات اس معاملے میں گرفتار بکی نریش گور سے ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button