بین ریاستی خبریں

اینٹیلیا اسکارپیو کیس: تفتیش این آئی اے کے سپرد

 

20 جیلیٹن سلاخیں

گا ڑی مالک کی ملی تھی مشتبہ لاش

ممبئی: (اردودنیا.اِن)قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) اب صنعتکار مکیش امبانی کے گھرکے باہر اسکارپیو میں جلیٹن چھر پانے کی تحقیقات کرے گی۔ اس معاملہ میں مہاراشٹر اے ٹی ایس بھی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس صورتحال میں مرکزی اور ریاستی حکومتیں ایک بار پھر آمنے سامنے آسکتی ہیں۔

اسکار پیو کے مالک من سکھ ہیرین کی موت کے معاملے میں اتوار کے روز مہاراشٹر اے ٹی ایس نے ایف آئی آر درج کیا ہے۔ ہیرین کے چہرے پر پانچ رومال باندھے گئے تھے ، جس کے بعد سے اس کے قتل ہونے کا خدشہ ہے۔ سابق وزیر اعلی اور مہاراشٹر کے قائد حزب اختلاف دیویندر فڑنویس نے بھی اس معاملے کی این آئی اے سے تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیاتھا۔

جس دن من سکھ کی لاش ملی ، ممبئی کے ڈی سی پی نے بتایا کہ من سکھ نے خودکشی کی ہے۔ اس سے قبل مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے من سکھ اور کرائم برانچ کے افسر سچن کے مابین رابطے پر سوالات اٹھائے تھے۔مہاراشٹر کے وزیر داخلہ نے دعوی کیا تھا کہ من سکھ کے جسم پر کسی طرح کی چوٹ کے نشانات نہیں ملے ہیں۔

اب یہ رپورٹ سامنے آئی ہے ، زخمی ہونے کا ذکرکیا گیا ہے۔ جب من سکھ کی لاش نکالی گئی تھی،تو اس کے منہ پر 5 رومال باندھے ہوئے ملے تھے۔ رومال ہونے کی وجہ سے خدشہ ہے کہ یہ قتل ہوسکتا ہے ، خود کشی نہیں۔ من سکھ کی اہلیہ نے خودکشی کے زاویے کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ من سکھ خود کشی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔صنعتکار مکیش امبانی کے گھر کے باہر سے ملنے والی مشکوک گاڑی کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں دھماکہ خیز مواد ایکٹ 1908 کے 286 ، 465 ، 473 ، 506 (2) ، 120 (B) IPC اور u / s 4 کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 25 فروری کو جنوبی ممبئی کے پیڈر روڈ پرواقع انٹیلیا کے باہر دھماکا خیز مواد سے بھری ایک اسکارپیو کارملی تھی۔ کار 24 فروری کے وسط میں ایک بجے انٹیلیا کے باہر کھڑی تھی۔ جمعرات کے روز دوسرے دن پولیس کی نظر گئی ، کار میں سے 20 جیلیٹن سلاخیں برآمد ہوئی تھیں۔۵؍مارچ کو اس کے مالک من سکھ ہیرین کی لاش برآمد ہوئی۔ کچھ دن قبل من سکھ نے اپنی کار کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button