بین الاقوامی خبریںسرورق

آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن کے خلاف پرتشدد مظاہرے

ملبورن :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آسٹریلوی شہروں #سڈنی اور #ملبورن میں کورونا لاک ڈاؤن میں سختی اور توسیع کے بعد شہری سڑکوں پر نکل آئے اور اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پودوں کے گملوں کے علاوہ شیشے بوتلیں بھی پھینکی گئیں۔

شرکا نے ماسک پہنے بغیر #سڈنی کے وکٹوریا پارک سے ٹاؤن ہال تک مارچ کیا ۔ انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہروں کے دوران سڈنی میں #پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیااور اس دوران کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ #آزادی اظہار اور لوگوں کے اجتماع کو تسلیم کرتے ہیں لیکن یہ احتجاج عوامی صحت کی خلاف ورزی پر مبنی ہے۔

 شہریوں کی حفاظت ہمیشہ سے ہماری ترجیح رہی ہے۔واضح رہے کہ یہ احتجاجی مظاہرے ایک ایسے وقت میں شروع ہوئے ہیں ، جب ملک میں 24 گھنٹوں میں #کورونا #وائرس (Delta variant) کے ریکارڈ 163 کیس سامنے آئے ہیں۔ وزیر صحت بریڈ ہیزرڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا کے کیسوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button