بین ریاستی خبریں

اینٹیلیا کیس: ممبئی کے سابق کمشنر پرمبیر سنگھ کی میڈیکل رپورٹ پروزارت داخلہ کو شک، ہوگی جانچ

ممبئی ، 2اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا کی وزارت داخلہ کو شک ہے کہ ڈی جی رینک کا افسر پرمبیر سنگھ بیرون ملک ہے۔ وزارت داخلہ نے میڈیکل رپورٹ کی صداقت پر شک شروع کر دیا ہے جو پرمبیر سنگھ نے اپنی چھٹی کیلئے پیش کی تھی۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ انہیں شک ہے کہ پرمبیر سنگھ کی جانب سے چھٹی لینے کیلئے پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ درست نہیں ہے۔

مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ دلیپ والسے پاٹل نے کچھ دن پہلے بتایا تھا کہ انہیں انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ سے جو معلومات ملی ہیں اس کے مطابق انہیں شک ہے کہ پرمبیر سنگھ بیرون ملک ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پرمبیر سنگھ ایک ماہ سے کسی کے رابطے میں نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ سنگھ نے دو مرتبہ میڈیکل رپورٹس دے کر اپنی چھٹی بڑھا دی، لیکن چھٹی ختم ہونے کے بعد انہوں نے اپنے بارے میں محکمہ داخلہ کو کچھ نہیں بتایا۔

محکمہ داخلہ سے وابستہ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جب بھی پرمبیر سنگھ محکمہ کے سامنے آئیں گے، انہیں میڈیکل بورڈ کے سامنے کھڑا کیا جائے گا، جو ان کی صحت سے متعلق معاملات کا جائزہ لیں گے۔ میڈیکل بورڈ اس بات کا پتہ لگائے گا کہ آیا انہوں نے چھٹی لینے کے لیے جو میڈیکل رپورٹ پیش کی تھی وہ درست تھی یا غلط۔

متعلقہ خبریں

Back to top button