بین الاقوامی خبریں

اینٹی وائرس کے بانی جان میکافی کی جیل میں مبینہ خودکشی

میڈرڈ،24؍ جون :(اردودنیا/ایجنسیاں)اینٹی #وائرس سافٹ ویئر کے بانی جان میکافی نے اسپین کی جیل میں مبینہ #خودکشی کرلی۔اسپین کی جیل میں قید جان میکافیی اپنے سیل میں مردہ پائے گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا کی عدالت نے جان میکافی کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جان میکافی کو #امریکا میں ٹیکس چھپانے کے الزام میں اکتوبر 2020ء میں اسپین میں #گرفتار کیا گیا تھا۔

جان میکافی پر 2014ء سے 2018ء تک ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانے کا الزام تھا، ان پر اثاثے چھپانے کا بھی الزام تھا، انہوں نے اپنی آمدنی دوسروں کے نام پر اکاو?نٹس میں جمع کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button