بین ریاستی خبریں

آندھرا پردیش میں 10 مارچ کو شہری بلدیاتی انتخابات ہوں گے،14 مارچ کو ووٹوں کی گنتی

آندھرا پردیش میں 10 مارچ کو شہری بلدیاتی انتخابات ہوں گے،14 مارچ کو ووٹوں کی گنتی

ap-municipal-elections-2021
 photo-TV9

امراوتی: (اردودنیا.اِن)آندھرا پردیش میں شہری بلدیاتی اداروں کے لئے انتخابات 10 مارچ کو ہوں گے۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے پیر کو یہ معلومات دی۔ کوویڈ 19 وبائی بیماری کے تناظر میں گذشتہ سال انتخابی عمل روک دیا گیا تھا۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریٹر وشاکھاپٹنم اور وجئے واڑہ اور 75 بلدیات اور نگر پنچایتوں سمیت 12 میونسپل کارپوریشنوں میں ووٹنگ کے بعد 14 مارچ کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔

ریاست میں چار مرحلوں میں ہونے والے پنچایت انتخابات کے درمیان اس انتخاب کا اعلان کیا گیا ہے۔ دو فیز کے الیکشن ختم ہوچکے ہیں۔باقی دو مرحلے کے انتخابات 17 اور 21 فروری کو ہیں۔

گذشتہ سال پرچہ نامزدگی جمع کروانے اور جانچ پڑتال کے بعد کورونا کے پیش نظر 15 مارچ 2020 کو الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کو اگلے چھ ہفتوں کے لئے معطل کردیا تھا، جس کو بعد میں اگلے احکامات تک بڑھا دیا گیاتھا۔ حالیہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل کا آغاز وہیں سے کرے گا جہاں سے گزشتہ سال کورونا وبا کی وجہ سے روک گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button