قومی خبریں

حج 2022 کے لیے آن لائن درخواست طلب

نئی دہلی یکم نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی کی طرف سے نئی بہتریوں اور سہولیات کے ساتھ حج 2022 کے اعلان کے ساتھ ہی، حج 2022 کے لیے آن لائن درخواست کا عمل پیر سے شروع ہو گیا ہے اور درخواست کی آخری تاریخ 31 جنوری 2022 ہے۔ یہاں حج ہاؤس میں حج 2022 کا اعلان کرتے ہوئے نقوی نے کہاہے کہ حج کا پورا عمل 100 فیصد ڈیجیٹل/ آن لائن ہوگا۔

 اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

حج 2022 کے لیے درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2022 رکھی گئی ہے۔ حج کے لیے درخواستیں آن لائن اور جدید سہولیات کے ساتھ حج موبائل ایپ کے ذریعے بھی دی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ اس بار ہندوستانی عازمین حج ووکل فارلوکل کی بھی حوصلہ افزائی کریں گے اور عازمین حج دیسی سامان کے ساتھ ضروری حج پر جائیں گے۔

قبل ازیں عازمین حج سعودی عرب میں چادر، تکیے، تولیے، چھتری اور دیگر اشیاء غیرملکی کرنسی میں خریدتے تھے۔ اس بار ان میں سے زیادہ تر دیسی اشیا ہندوستان میں ہندوستانی کرنسی میں خریدی جائیں گی۔ اگرچہ یہ سامان ہندوستان میں تقریباً 50 فیصد کم قیمتوں پر دستیاب ہوں گے، اس سے سودیشی اور ووکل فارلوکل کو فروغ ملے گا۔

یہ تمام اشیاء عازمین حج کو ان کے مقرر کردہ مقامات پر دی جائیں گی۔نقوی نے کہاہے کہ عشروں سے عازمین حج ان تمام اشیاء کو سعودی عرب میں غیر ملکی کرنسی میں خریدتے تھے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے زیادہ تر اشیاء میڈ ان انڈیاتھیں، جنہیں مختلف کمپنیوں نے ہندوستان سے دوگنا، تین گنا قیمت پر خریدا۔

سعودی عرب میں عازمین حج کو دیتے تھے۔ ایک اندازے کے مطابق اس انتظام سے عازمین حج کے کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔ ہندوستان سے ہر سال دو لاکھ عازمین حج پر جاتے ہیں۔

مرکزی وزیرنے کہاہے کہ عازمین حج کے انتخاب کا عمل ہندوستان اور سعودی حکومتوں کے ذریعہ کورونا ویکسین کی خوراک اور حج 2022 کے وقت دونوں کے ذریعہ لیے جانے والے کورونا پروٹوکول، رہنما خطوط اور پیرامیٹرز کے مطابق ہوگا۔ عرب اس کے ساتھ ہی حج 2022 کے پورے عمل کو مزید آسان اور قابل رسائی اور شفاف بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button