قومی خبریں

سپریم کورٹ میں 9 نئے ججوں کی تقرری ،پہلی خاتون چیف جسٹس کی راہ ہموار

نئی دہلی، 26 اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم کورٹ میں تین خواتین سمیت 9 نئے ججوں کی جمعرات کو تقرری ہوئی اورساتھ ہی جسٹس بی وی ناگراتناکے ستمبر 2027 میں پہلی #خاتون چیف #جسٹس (سی جے آئی) بننے کی راہ ہموار ہوئی۔صدر رام ناتھ #کووند نے ان کے تقرری خطوط پر دستخط کئے۔

سپریم کورٹ میں #ججوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد 34 ہو سکتی ہے اور اس وقت سپریم کورٹ میں 10 آسامیاں خالی ہیں۔ آنے والے دنوں میں نئے ججوں کے حلف اٹھانے کے بعد #عدالت عظمیٰ میں صرف ایک خالی عہدہ ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت قانون جلد ہی نئے ججوں کی تقرری کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ایک فیصلے میں عدالت کے کالجیم نے گزشتہ ہفتے تین خواتین ججوں کی سپریم کورٹ میں تقرری کی سفارش کی تھی۔ ناگارتنا کے علاوہ کرناٹک ہائی کورٹ کے تیسرے سینئر ترین جج، گجرات ہائی کورٹ کے پانچویں سینئر جج بیلہ ایم ترویدی اور تلنگانہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ہما کوہلی کو بھی سپریم کورٹ میں مقرر کیا گیا ہے۔

جسٹس کوہلی یکم ستمبر کو 62 سال کی عمر میں ریٹائر ہونے والے تھے کیونکہ ہائی کورٹ کے جج 62 سال کی عمر میں ریٹائر ہو تے ہیں، لیکن سپریم کورٹ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال ہے۔تین خواتین ججوں کے علاوہ کیرالہ ہائی کورٹ کے جج سی ٹی روی کمار اور مدراس ہائی کورٹ کے جسٹس ایم ایم سندریش کو بھی سپریم کورٹ میں مقرر کیا گیا ہے۔سینئر ایڈوکیٹ اور سابق ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل پی ایس نرسمہا چھٹے وکیل ہیں جنہیں بار سے براہ راست عدالت میں مقرر کیا گیا ہے۔

جسٹس کوہلی کے علاوہ مختلف ہائی کورٹس کے چیف جسٹس جنہیں سپریم کورٹ میں ترقی دی گئی ہے ان میں جسٹس ابھے سرینواس اوکا (چیف جسٹس کرناٹک ہائی کورٹ)، جسٹس وکرم ناتھ (چیف جسٹس گجرات ہائی کورٹ) اور(سکم ہائی کورٹ کے چیف جسٹس) جسٹس جتیندر کمار مہیشوری شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button