تلنگانہ کی خبریں

 1125 اسسٹنٹ پروفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات کی منظوری

میڈیکل کالجس میں تقررات کے لیے محکمہ صحت کا فیصلہ

حیدرآباد :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)محکمہ صحت نے ریاست میں گورنمنٹ میڈیکل کالجس کے لیے 1125 نئے اسسٹنٹ پروفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بہت جلد پی جی اور ایم بی بی ایس فرسٹ ایر کے کلاسیس کا آغاز ہونے والا ہے ۔ اس کے علاوہ آئندہ سال سے 8 میڈیکل کالجس دستیاب ہونے والے ہیں ۔ جس کے پیش نظر تقررات کا عمل شروع کیا جارہا ہے ۔
8 میڈیکل کالجس کے لیے عارضی تقررات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ چند لوگوں کی خدمات ڈیپوٹیشن پر حاصل کی گئی ہے ۔ چند لوگوں کو ترقی دیتے ہوئے تقرر کیا گیا ہے ۔ 1125 جائیدادوں پر تقررات کرنے کے لیے طبی تعلیم کے ڈائرکٹر نے حکومت کو تجاویز روانہ کی ہے ۔
میڈیکل کالجس میں تدریسی عملہ اور دوسری سہولتوں کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی ٹیم تلنگانہ کا دورہ کرنے والی ہے ۔ اس ضمن میں تقررات کے عمل میں تیزی پیدا کردی گئی ہے ۔ ماضی میں طبی جائیدادوں پر اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے تحت تقررات کیے گئے تھے تاہم تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے تقررات کے عمل میں تاخیر ہونے پر مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔
اس سے طبی صحت کے محکمہ کے ذریعہ مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لیے ریاستی حکومت نے میڈیکل اینڈ ہیلت سرویس ریکورٹمنٹ بورڈ کا قیام عمل میں لایا ہے اور اسی بورڈ کے تحت جائیدادوں پر تقررات کرنے کا محکمہ صحت نے فیصلہ کیا ہے ۔ اربن ہیلت سنٹرس ، سوشیل میڈیکل سنٹرس ، ایریا ہاسپٹلس سے ٹیچنگ ہاسپٹلس تک کی تمام جائیدادوں پر تقررات کا عمل میڈیکل ریکورٹمنٹ بورڈ انجام دے گی ۔
ریکورٹمنٹس اور مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات بورڈ کو روانہ کی جائے گی ۔ بورڈ کی ہدایت پر ان جائیدادوں پر تقررات کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا ابھی تک صرف چند جائیدادوں پر ہی بورڈ کے ذریعہ تقررات کرائے گئے ہیں اب 1125 اسسٹنٹ پروفیسرس کی جائیدادوں پر میڈیکل ریکورٹمنٹ بورڈ کے ذریعہ تقررات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button