بین ریاستی خبریںسرورق
بی جے پی کو ملی بڑی کامیابی، انسداد گئوکشی بل اسمبلی کے بعد کونسل میں بھی منظور
بی جے پی کو ملی بڑی کامیابی، انسداد گئوکشی بل اسمبلی کے بعد کونسل میں بھی منظور
بنگلور:(اردودنیا.اِن) کرناٹک میں بی جے پی حکومت آخر کارگئو کشی پر پابندی عائد کرنے کے اپنے منصوبے میں کامیاب ہوئی ہے۔ کل ریاست کی قانون ساز کونسل میں زین گھنٹے کی طویل بحث کے بعد صوتی ووٹ کے ذریعہ انسداد گئو کشی بل 2020 منظور ہوا ہے۔
کانگریس اور جے ڈی ایس کی پرزور مخالفت کے باوجود ہنگامہ آرائی کے درمیان بی جے پی سے تعلق رکھنے والے کونسل کے نائب چیئرمین پرانیش نے اس بل کو منظوری دی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے بل کی کاپیاں پھاڑتے ہوئے احتجاج کیا لیکن صوتی ووٹ کے ذریعہ بل کو منظور دی گئی۔اس کے بعد نائب چیئرمین نے کونسل کے اجلاس کو کل صبح 11 بجے تک کیلئے ملتوی کردیا۔




