ارجن تنڈولکر نے ایک اوور میں لگائے5 چھکے ، 31 گیندوں پر بنائے77 رنز

ممبئی: (اردودنیا.اِن)انڈین پریمیر لیگ کے 14 ویں سیزن سے قبل ہونے والی نیلامی میں اب کچھ دن باقی ہیں۔ 18 فروری کومنی آکشن ہوناہے اور اس سے قبل تجربہ کار سچن تنڈولکر کے بیٹے ارجن نے شاندار آل راؤنڈ کھیل کا مظاہر ہ کیا ہے۔ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ میں ارجن نے دھماکے دار نصف سنچری بنائی۔
ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن برائے ایم آئی جی کلب کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ میں کھیلتے ہوئے ارجن نے ایک ہی اوور میں 5 چھکے لگائے۔ انہوں نے گروپ اے کے دوسرے راؤنڈ کے مقابلے میں اسلام جم خانہ کے خلاف 71 رن کی بہترین اننگز کھیلی۔ اس کے لیے انہوں نے صرف 31 گیندوں کا سامنا کیا اور مجموعی طور پر 8 چھکے لگائے۔
ایم آئی جی کرکٹ کلب نے 45 اوور میں 7 وکٹوں پر 385 رنز بنائے۔ارجن نے دھماکے دار نصف سنچری اننگز کھیلنے کے بعد 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔آئی پی ایل کی نیلامی سے قبل ارجن نے عمدہ بیٹنگ اور عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرکے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کی۔



