قومی خبریں

کوسٹ گارڈ اور گجرات اے ٹی ایس کی کارروائی،پاکستانی کشتی سے 300 کروڑ روپے کی منشیات ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

اس کے بعد 25 اور 26 دسمبر کی درمیانی شب ایک آپریشن کیا گیا جس میں آئی جی سی نے اپنے جہاز ارنجے کو پاکستان کے ساتھ میری ٹائم بارڈر لائن پر تعینات کیا

احمد آباد ، 26 دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)گجرات میں ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے اے ٹی ایس کے ان پٹ کی بنیاد پر ایک پاکستانی کشتی کو روکا۔ اس کشتی میں 10 پاکستانی سوار تھے۔ آئی سی جی نے اس کشتی سے اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ 40 کلو منشیات برآمد کی ہے۔ ان منشیات کی قیمت کا تخمینہ 300 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ آئی سی جی نے بتایا کہ یہ آپریشن 25 اور 26 دسمبر کی درمیانی شب کو کیا گیا۔آئی سی جی حکام نے بتایا کہ گجرات اے ٹی ایس سے ایک مخصوص انٹیلی جنس ان پٹ موصول ہوا تھا کہ ایک پاکستانی کشتی ہندوستانی حدود میں داخل ہو رہی ہے۔

اس کے بعد 25 اور 26 دسمبر کی درمیانی شب ایک آپریشن کیا گیا جس میں آئی جی سی نے اپنے جہاز ارنجے کو پاکستان کے ساتھ میری ٹائم بارڈر لائن پر تعینات کیا۔اس کے بعد ٹیم نے السہیلی نامی پاکستانی ماہی گیر کشتی کو روکا۔ جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس سے اسلحہ، گولہ بارود اور 40 کلو منشیات برآمد ہوئی۔ جس کی لاگت کا تخمینہ 300 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ آئی سی جی نے مزید بتایا ہے کہ فی الحال کشتی کو عملے سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے اسے اوکھا لایا جا رہا ہے۔یہ گزشتہ 18 مہینوں میں انڈین کوسٹ گارڈ اور اے ٹی ایس، گجرات کا ساتواں مشترکہ آپریشن ہے اور منشیات کے ساتھ اسلحہ اور گولہ بارود کی مبینہ اسمگلنگ پر پہلی کارروائی ہے۔ اس عرصے کے دوران 44 پاکستانی اور 07 ایرانی عملے کی گرفتاری کے ساتھ مجموعی طور پر 1930 کروڑ روپے مالیت کی 346 کلو گرام ہیروئن پکڑی جا چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button