صحت اور سائنس کی دنیا

خوش ذائقہ آم سے صحت کو خطرہ لاحق

صحت مند آم کیسے خریدیں؟

آم کو پکانے کے لیے مضر کیمیکلز کا بے تحاشا استعمال – صحت کے لیے خطرہ!

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن) کسی دانا کا قول ہے کہ ’ منھ میں جو میٹھا ہوتا ہے وہ ہمیشہ معدہ میں اچھا نہیں ہوتا ۔ ‘ اسی طرح مارکٹ میں فروخت کئے جانے والے فروٹس اچھے دکھائی دیتے ہیں ، خوش بو دار ہوتے ہیں اور ان کا مزہ بہتر ہوتا ہے ۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ وہ صحت کے لیے بھی اچھے ہوسکتے ہیں ۔ موسم گرما کی آمد کے ساتھ آم کھانے کے شوقین لوگوں کے لیے خوشی کی بات ہوتی ہے کیوں کہ اس موسم میں ان کی پسند کا پھل آم ، جو پھلوں کا بادشاہ ہے بازاروں میں آجاتا ہے ۔

لیکن بعض اطلاعات کے مطابق ٹریڈرس آم کو مصنوعی طور پر پکانے کے لیے امپورٹیڈ مضرت رساں کیمیکلس کا استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ صحت کے سنگین مسائل ہورہے ہیں ۔ اچھی فصل کے لیے آم کی کاشت سے لے کر اسے اسٹور کرنے اور ٹرانسپورٹیشن سے مصنوعی طور پر پکانے تک خطرناک پیسٹیسائیڈس اور کیمیکلس کے استعمال میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ان میں ایک ایتھیفان کا استعمال ہے ۔

یہ بالخصوص شہر کی مارکٹس کو ٹرانسپورٹ کرتے وقت آم کو مصنوعی طور پر پکاتا ہے ۔ اس عمل کو اس سے انسانوں کی صحت کو لاحق ہونے والے خطرہ کی پرواہ کئے بغیر فائدہ حاصل کرنے کے لیے اختیار کیا جارہا ہے ۔

گڈی انارم اگریکلچرل مارکٹ یارڈ میں جو کتہ پیٹ فروٹ مارکٹ کے نام سے بھی مشہور ہے ، ایک نئے قسم کے کیمیکل کمپاونڈ ، ایتھیفان کو اس کی مقررہ حد سے زیادہ استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ شہریوں کی صحت کو خطرہ لاحق ہے ۔

اگریکلچرل ایکسپرٹ ڈاکٹر سبا راجو کے مطابق عام طور پر استعمال کئے جانے والے کیمیکل کو ایتھیفان کہا جاتا ہے ۔ یہ پھل میں سرایت کرجاتا ہے ۔ اور ایتھائی لین کو الگ کرتا ہے ۔

ایک اور کیمیکل جسے پابندی سے استعمال کیا جاتا ہے وہ ہے کیلشیم کاربائیڈ جو acetylene پیدا کرتا ہے جو ایتھائی لین کے مشابہ ہوتاہے ۔ تاہم یہ کئی مسائل والا ہوتا ہے اور یہ مضر رساں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیمیکل صرف پھل کے چھلکے کے رنگ میں تبدیلی پیدا کرتا ہے جب کہ پھل اندر کچا رہتا ہے۔

عہدیداروں کی ایک ٹیم نے حال میں کتہ پیٹ فروٹ مارکٹ پہنچ کر وہاں موسمی پھل کو پکانے مضر کیمیکلس کا استعمال کرنے کی اطلاعات کا جائزہ لیا ۔ عہدیداروں کی یہ ٹیم نے ، جو فوڈ انسپکٹرس اور انالائسٹس پر مشتمل تھی ، مارکٹ کا معائنہ کیا ۔ بالاجی راجو اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ، جی ایچ ایم سی نے کہا کہ حالانکہ ہم کو اس معائنہ میں کوئی خلاف ورزی کی جاتی نظر نہیں آئی ۔ ہم نے ٹسٹنگ کے لیے نمونے حاصل کئے ہیں تاہم ہم اس طرح کے مضر کیمیکلس کے استعمال پر مستقل نظر رکھے ہوئے ہیں ۔

اگر کوئی مقررہ قواعد کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو ہم ضرور اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کیس بک کریں گے ‘ ۔

یہ کہتے ہوئے کہ ایک مقررہ مقدار تک Ethephon کے استعمال کی اجازت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مزدور جن میں زیادہ تر پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کے ہیں ، لاعلمی کی وجہ مقررہ سطح سے زیادہ ایتھیفان کے سیاچٹس بھر رہے ہیں ۔ ’ ہم نے انہیں انتباہ دیا کہ وہ اس طرح سے کام نہ کریں بلکہ اس سلسلہ میں جو رہنمایانہ خطوط ہیں اس کے مطابق ہی کام کریں ۔

ہم آئندہ دنوں میں پھر اس مارکٹ میں معائنہ کریں گے تاکہ یہ معلوم کیا جائے کہ آیا وہ مقررہ قاعدہ پر عمل کررہے ہیں یا نہیں‘۔ لکشمی نارائن ریڈی ، سینئیر سائنٹفک آفیسر ، اسٹیٹ فوڈ لیبارٹری نے یہ بات بتائی ۔

✅ صحت مند آم کیسے خریدیں؟

1️⃣ قدرتی طور پر پکنے والے آم خریدیں، جو زیادہ خوشبو دار اور ہلکے زرد رنگ کے ہوتے ہیں۔
2️⃣ بہت زیادہ چمکدار اور یکساں رنگ والے آم خریدنے سے گریز کریں۔
3️⃣ اگر آم زیادہ سخت یا اندر سے کچا ہو، تو مصنوعی طریقے سے پکا ہوا ہوسکتا ہے۔
4️⃣ استعمال سے پہلے آموں کو اچھی طرح دھوئیں تاکہ کسی ممکنہ کیمیکل کے اثرات کم ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button