نئی دہلی28جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) #پنجاب میں #بی جے پی کمزورہے۔اس لیے اب #وزیراعلیٰ #اروندکجریوال (Arvind kejriwal) میدان میں اترگئے ہیں جس سے ووٹ کی تقسیم ہوگی۔ اگلے سال کے پنجاب اسمبلی #انتخابات سے قبل دہلی کے وزیر اعلیٰ اروندکجریوال نے پیر کو ریاست میں فری بجلی کا وعدہ کیا ہے اگر ان کی عام آدمی #پارٹی (آپ) الیکشن جیت جاتی ہے۔
اپنے چنڈی گڑھ دورے سے ایک روز قبل ، آپ کے رہنما نے یہ بھی دعویٰ کیاہے کہ پنجاب میں خواتین قیمتوں میں اضافے سے بہت ناراض ہیں۔اروندکجریوال نے ٹویٹ کیاہے کہ دہلی میں ہم ہر خاندان کو 200 یونٹ مفت بجلی مہیا کرتے ہیں۔ خواتین بہت خوش ہیں۔ مہنگائی سے پنجاب کی خواتین بھی بہت ناراض ہیں۔
آپ حکومت پنجاب میں بھی بجلی فراہم کرے گی۔ کل آپ چنڈی گڑھ میں ملیں۔آپ کے ترجمان اور دہلی کے ایم ایل اے راگھو چڈھا نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر نے پارٹی کو پہلے سے طے شدہ مقام پر پریس کانفرنس کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ چڈھا نے کہا کہ اروند کجریوال منگل کوچنڈی گڑھ میں ایک بڑا اعلان کریں گے۔



