اروند کجریوال ای ڈی کے سوالوں کے جواب دینے کیلئے تیار
دہلی کی آپ حکومت کی طرف سے لائی گئی نئی شراب پالیسی کجریوال حکومت کے لیے سر درد بن گئی ہے۔
نئی دہلی ،4مارچ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)ای ڈی نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کو آٹھویں بار سمن بھیجا تھا۔ انہیں آج پیشی کے لیے بلایا گیا تھا۔ تاہم سی ایم کجریوال نے ای ڈی کے سمن کا جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمن غیر قانونی ہے لیکن پھر بھی وہ جواب دینے کو تیار ہیں۔ اروند کجریوال نے ای ڈی سے 12 مارچ کے بعد کی تاریخ مانگی ہے۔ اس کے بعد اروند کجریوال ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت میں شرکت کریں گے۔دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے۔ پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال وزیر اعلیٰ ہیں۔ دہلی کی آپ حکومت کی طرف سے لائی گئی نئی شراب پالیسی کجریوال حکومت کے لیے سر درد بن گئی ہے۔ ایسے الزامات ہیں کہ شراب کی پالیسی سے کچھ خاص لوگوں کو ہی فائدہ پہنچا ہے۔ اس کے بعد اے اے پی حکومت نے اس پالیسی کو واپس لے لیا۔
سی بی آئی اور ای ڈی نے نئی شراب پالیسی کیخلاف مبینہ بدعنوانی اور غیر قانونی لین دین کا معاملہ درج کیا ہے۔اس معاملے میں دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسودیا، عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور کئی دیگر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پہلے ہی دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کو 7 بار طلب کیا ہے۔ لیکن اروند کجریوال سات بار سمن پر پیش نہیں ہوئے ہیں۔کجریوال بی جے پی پر الزام لگاتے رہے ہیں کہ وہ انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ذریعے انہیں انتخابات سے پہلے مہم چلانے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ان کی گرفتاری کے بعد بی جے پی عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے سے جوڑ توڑ کرکے دہلی میں نئی حکومت بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
تاہم بی جے پی نے کجریوال کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو جواب بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمن غیر قانونی ہے لیکن پھر بھی وہ جواب دینے کو تیار ہیں۔ اروند کجریوال نے ای ڈی سے 12 مارچ کے بعد کی تاریخ مانگی ہے۔ اس کے بعد اروند کجریوال ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت میں شرکت کریں گے۔ اس سے قبل ای ڈی نے سمن پر حاضر ہونے سے انکار کرنے پر دہلی کی ایک عدالت میں کجریوال کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔



