قومی خبریں

ممبئی کروز ڈرگس کیس : بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ضمانت مل گئی

نئی دہلی/ممبئی28اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ممبئی کروز ڈرگس کیس میں پھنسے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ضمانت مل گئی ہے۔آریان خان اور دیگر ملزمان نے بھی عدالت سے ضمانت حاصل کر لی ہے۔ آرین خان کے وکیل مکل روہتگی اور ستیش مانیشنڈے ضمانت کی درخواست کی سماعت کے لیے ممبئی ہائی کورٹ میں موجود تھے۔

آریان خان کے وکیل مکل روہتگی نے عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ آرین خان کل (جمعہ) یا پرسوں (ہفتہ) تک جیل سے باہر آجائیں گے۔ ضمانت کے بعد ایڈوکیٹ مکل روہتگی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ ممبئی ہائی کورٹ نے تین دن تک دلائل سننے کے بعدآرین خان، ارباز مرچنٹ، منمن دھامیچا کو ضمانت دے دی ہے۔ تفصیلی آرڈر کل دیا جائے گا۔ امیدہے کل یا ہفتہ تک سب جیل سے باہرہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button