اسپورٹس

ایشز 2021: خطرے میں ایشز سیریز ، انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی بائیکاٹ کرنے کی دھمکی

لندن ،16؍ ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ایشز 2021 جسے ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے دلچسپ سیریز کہا جاتا ہے، اس پر بحران کے بادل چھاگئے ہیں۔ خبر کے مطابق #انگلینڈ کے ٹاپ #کھلاڑی اس سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والی ایشز #سیریز کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں، کیونکہ وہ وہاں سخت قرنطینہ #قوانین کی وجہ سے چار ماہ تک ہوٹل کے کمروں تک محدود نہیں رہنا چاہتے۔

کرکٹ ویب سائٹ ESPN Cricinfo کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی ) اب بھی اپنے ٹاپ کھلاڑیوں کو بھیجنے پر قائم ہے اور اس نے سیریز ملتوی کرنے کا نہیں سوچا۔

تاہم اس سے سینئر کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف ناراض ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹیم اور ای سی بی حکام کے درمیان بات چیت کے بعد ایشز میں انگلینڈ کے کمزور ٹیم اتارنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ای سی بی کے رویے سے کھلاڑی ناراض ہیں کیونکہ اس نے ان کے دورے کو جزوی یا مکمل ملتوی کرنے کے مطالبے کی سختی سے تردید کی ہے۔

نتیجے کے طور پر وہ اپنے اختیارات پر غور کر رہے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس دورے کے بائیکاٹ کے لیے پوری ٹیم کا اجتماعی فیصلہ شامل ہے۔ اس میں #کوچنگ اور سپورٹ اسٹاف بھی شامل ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی یہ سب سے بڑی سیریز 1882-83 میں شروع ہوئی تھی۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تقریبا 138 سالوں سے کھیلی جانے والی اس سیریز میں ہمیشہ سخت مقابلہ دیکھا گیا ہے۔ اس سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ 1882 سے ہی اس سیریز کی ٹرافی وہی ہے، صرف سیریز جیتنے والی ٹیم ہی اس کی مستحق ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button